میرپورخاص (شاھدمیمن) پریس کلب کے زیراہتمام ایم پی سی ٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 کا افتتاح میئر عبدالروف غوری نے گاما اسٹیڈیم میں کیا ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچ
میرپورخاص (شاھدمیمن) پریس کلب کے زیراہتمام ایم پی سی ٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 کا افتتاح میئر عبدالروف غوری نے گاما اسٹیڈیم میں کیا ٹورنامنٹ کے پہلے روز تین میچ کھیلے گئے پہلا میچ گالا اسپورٹس اور 14 اسٹار کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں گالا اسپورٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 123 رنز اسکور کئے حسن 61 رنز بنا کر نمایاں رہے 14 اسٹار کے صوفی، عادل اور رحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں 14 اسٹار کی ٹیم مطلوبہ اسکور حاصل کر کے 6 وکٹوں سے میچ جیت لیا دوسرا میچ اویس قریشی حیدرآباد اور ھنگورنو ہیروز کے درمیان کھیلا گیا حیدرآباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 159 رنز کا ٹارگٹ دیا اویس قریشی 76 اور شارم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے جواب میں ھنگورنو ہیروز 108 رنز بنا سکی ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ 14 اسٹار میرپورخاص اور اویس قریشی حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا اویس قریشی حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز کا ٹارگٹ دیا قیوم 58 اور فرحان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جواب میں 14 اسٹار کی ٹیم 122 رنز بنا سکی حماد 63 اور عادل نے 45 رنز بنائے اس سے قبل ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالروف غوری نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، سینئر صحافی شوکت پنہور، واحد حسین پہلوانی، معروف سرجن ڈاکٹر لیکھراج، پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر اسحاق ناریجو، مھران پنہور، ٹورنامنٹ آرگنائزر علی جان بھٹی، فہد سلطان چانڈیو، بلال محمود، اسد چاکی اور بڑی تعداد شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔