نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حاجی نور حسین پہوڑ کے صاحبزادے اور صدر تحصیل بارایسوسی نورپور
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حاجی نور حسین پہوڑ کے صاحبزادے اور صدر تحصیل بارایسوسی نورپور تھل ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین پہاڑ کے چھوٹے بھائی ملک حماد حسین پہوڑ رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں ان کی پہوڑ برادری سمیت دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے ملک حماد حسین پہوڑ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملک حماد حسین پہوڑ کے والد محترم ملک حاجی نور حسین پہوڑ نے شرکائے تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی ہماری خوشی میں شرکت باعث صد افتخار ہے جس پر ہم اپ کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں، مروتوں اور عزتوں کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں ۔