وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا موہڑہ چوک سے گدوال ریلوے کراسنگ تک روڈ کا افتتاح واہ کینٹ(عفت رؤف )
وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا موہڑہ چوک سے گدوال ریلوے کراسنگ تک روڈ کا افتتاح
واہ کینٹ(عفت رؤف )
مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد نواز ملک بھی ہمراہ تھے
تفصیلات کے مطابق
وفاقی وزیر مملکت برائے قانون، انصاف و انسانی حقوق بیرسٹر عقیل ملک نے موہڑہ چوک سے گدوال ریلوے کراسنگ تک کے روڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت بشمول مینجنگ ڈائریکٹر الملک ہسپتال اینڈ سرجیکل کمپلیکس لب میل ڈاکٹر شاہد نواز ملک، سید ابرار الاسلام اور دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ عوام اور قیادت کے درمیان کسی قسم کی دوریاں نہیں ہونی چاہئیں، ہم ہر وقت عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عوام کے سچے نمائندہ کی حیثیت سے ہر فرد کی بات سنیں گے اور ان کے مسائل کو اولین ترجیح دیں گے ہر ممکن کام انجام دیں گے اور نہ ہو سکنے والے کام پر معذرت کریں گے تاکہ کوئی جھوٹا وعدہ نہ ہو
انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر رفاہِ عامہ اور ترقیاتی کاموں کو ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے، کیونکہ یہی عوامی خدمت کا اصل مقصد ہے۔
پارٹی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے واضح کیا کہ پارٹی میں مضبوط امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا جو پارٹی کا پرچم بلند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہو، اور یہ تمام فیصلے باہمی مشاورت کے ساتھ کیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد وفاقی وزیر مملکت نے ڈاکٹر شاہد نواز ملک کو خصوصی طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام رہنما عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انھوں نے مقامی رہنماؤں کے ہمراہ علاقے کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔