ہارون آباد (حافظ ثاقب)چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہندو برادری ہمارے قومی
ہارون آباد (حافظ ثاقب)چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہندو برادری ہمارے قومی تشخص کا قابل قدر حصہ ہے ملک کی سماجی ثقافتی اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں ،معاشرے میں متنوع ثقافتی اور مذہبی روایات قابل قدر معاشرتی اثاثہ ہیں ،پاکستان اپنی مذہبی ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے،ان خیالات کا اظہار چوری غلام مرتضی نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر ان کی عبادت گاہ مندر میں ہندو کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے پر مسرت موقع پر دنیا بھر خصوصا پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارک اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ یہ تہوار نفرت عدم برداشت اور مایوسی کے اندھیروں پر روشنی کے غالب ہونے کی یاد دہانی کراتا ہے ،روشنی کے تہوار کا خوش کن پیغام درحقیقت انسانی اور سماجی کردار میں پرامن بقائے باہمی کی ترویج ہے ہندو کمیونٹی کے صدر ہربنس لال نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حسب سابق وائٹل گروپ نے ہماری خوشیوں میں شریک ہو کر ہمارے دل جیت لیے ہیں، اس موقع پر وائٹل گروپ کی جانب سے ہندو کمیونٹی کے افراد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، ڈاکٹر بابر،طاھرتوگیروی ندیم ظفر،اسد چوہدری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے