میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے انڈیا جانے کیلئے لاہور کے واہگہ بارڈر سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے اوم پرکاش کچھی کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا
میرپورخاص (رپورٹ شاھدمیمن) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے انڈیا جانے کیلئے لاہور کے واہگہ بارڈر سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے اوم پرکاش کچھی کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا، ریلی کے شرکاء ہاتھوں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر تمام راستے شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مغوی کی ہمشیرہ ڈاکٹر نرملا کچھی، فقیر شیوا کچھی، سماجی رہنماء واجد لغاری، ایس یو پی کے لالا اظہر پٹھان اور دیگر نے کہا کہ 21 فروری کی صبح اوم پرکاش کچھی اپنی والدہ، والد، دو بہنوں، بھانجے اور دادی کے ہمراہ انڈیا میں ہندوؤں کے اہم مذہبی تہوار کمبھ کے میلے میں شرکت کرنے اور دریائے گنگا میں آشنان کیلئے انڈیا جانے کیلئے وہ لاہور کے واہگہ بارڈر پہنچے اور ان کے خاندان کے تمام افراد نے ایک ایک کر کے امیگریشن کاؤنٹر پر تمام سفری دستاویزات کی چیکنگ اور امیگریشن سے متعلق کارروائی کرائی جبکہ اوم پرکاش نے کہا کہ وہ آخر میں امیگریشن کا عمل کریں گے تاکہ وہ سامان وغیرہ چیک کرا سکیں ڈاکٹر نرملا کچھی نے بتایا کہ میں بھی اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے خاندان کو الوادع کہنے واہگہ بارڈر گئی تھی جب میرے بھائی اوم پرکاش امیگریشن والے کمرے میں گئے تو اچانک وہاں کچھ افراد آئے اور انھوں نے پرکاش سے ان کا پاسپورٹ اور موبائل فون لے لیا اور انھیں دوسرے کمرے میں لے گئے ہم واہگہ بارڈر پر چار بجے تک موجود رہے لیکن ان کے بھائی کے متعلق یہی کہا جاتا رہا کہ ان کے کاغذات کا کچھ مسلہ ہے اس لئے ان کی چیکنگ ہو رہی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی جب ان کے بھائی کا کوئی سراغ نہ مل سکا تو انھیں مجبوراً واپس میرپورخاص آنا پڑا انھوں نے بتایا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ان کا خاندان مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے انڈیا جا رہا تھا بلکہ اس سے قبل بھی ہمارے خاندان کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے انڈیا جاتے رہتے ہیں انھوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھائی اوم پرکاش پر اگر کوئی الزام ہے یا کوئی مقدمہ درج ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اگر ایسا نہیں ہے تو ان کو ہمارے حوالے کیا جائے۔