November 9, 2026

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔مریم راجہ

IMG-20261109-WA0202

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔مریم راجہ

علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوان نسل کو خود اعتمادی، بلند کردار، محنت اور عمل کا درس دیا۔ڈویژن جنرل سیکرٹری پی پی پی مظفرآباد

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈویژن جنرل سیکرٹری مظفرآباد محترمہ مریم راجہ نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا خود انحصاری، روشن خیالی اور اتحاد پر مبنی تصور قوم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے آج بھی مشعل راہ ہے۔یوم اقبال کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن جنرل سیکرٹری مظفرآباد محترمہ مریم راجہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ایک عظیم مفکر، بصیرت افروز فلسفی اور دور اندیش رہنما تھے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی شعور بیدار کیا اور قوم پاکستان کی فکری بنیادیں استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے افکار کو محض تقریبات اور یادگاری کلمات تک محدود نہ رکھیں، بلکہ ان کے تصور کو عملی قومی اقدامات میں ڈھالیں۔