*چترالی بیٹی کو فوجی سیلیوٹ*
*چترالی بیٹی کو فوجی سیلیوٹ*
آج کل *پاکستان ایکس سروس مین سوساٸٹی سندھ* (PESS) کا الیکشن ہورہا ہے ۔ سولجرز کی ویلفیٸر پر سوشل میڈیا پر میری مختلف وڈیوز چل رہی ہیں ۔
تین چار دن پہلے ایک نٸے موباٸل نمبر سے مجھے ایک واٸس میسیج ملا ۔ میں نے سننا شروع کیا تو خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہوتا رہا ۔
واٸس میسیج تھا
*سر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ۔ میں اپر چترال کے ایک چھوٹے گاٶں سے (نام) بول رہی ہوں ۔ چترال سٹی میں ہاسٹل میں رہ کر میٹرک کی اسٹوڈنٹ ہوں* ۔ دوسال سے آپ کو فالو کررہی ہوں ۔
آجکل آپ ریٹاٸرڈ فوجیوں کی پینشن پر بات کررہے ہیں ۔ *میرے ابو کی بھی پینشن کا مسلہ ہے ریٹاٸرمنٹ کو سالوں گزر گٸے مگر پینشن ابھی تک نہیں مل پاٸی ۔ آپ سے مدد کی طلبگار ہوں* ۔ میں غریب سی فیملی سے ہوں اگر آپ میرے ابو کی پینشن کا مسلہ حل کروا دیں تو ہمارے مالی حالات تو بہتر ہوں گے ہی مگر میں بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں گی ۔
چھوٹی سی بچی کے اندازِ گفتگو ۔ الفاظ کے چناٶ اور ادب و احترام سے بھرپور لب و لہجے نے مجھ پر ایسا جادو کیا کہ میں نے فوراََ نمبر ڈاٸل کردیا ۔ فون اس کے والد محترم نے اٹھایا جو سابقہ فوجی ہے اور 20 سال پہلے ریٹاٸر ہوا تھا مگر اس کی بات سن کر میں سمجھ گیا کہ سروس پینش ایبل نہیں تھی ۔
میں نے بچی سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تو فوراََ بچی کی آواز آٸی ۔ میں نے کہا بیٹا میں پوری کوشش کرونگا کہ آپ کے ابو کی پینشن کا مسلہ حل کرواٶں ۔ میں نے کہا بیٹی مجھے آپ پر فخر ہے کہ جس خود اعتمادی سے آپ نے مجھے میسیج کیا ۔ اسے سکھی رہنے اور اچھے نصیب پانے کی دعا دیکر فون بند کردیا ۔
پینشن کا مسلہ تو حل ہونے کا تھا ہی نہیں ۔ دو دن بعد بچی کا میسیج آیا تو میں نے میسیج پر ہی جواب دیا ۔ میں نے کہا بیٹا پینشن تو نہیں ہوسکتی مگر تم پڑھو ۔ تعلیم حاصل کرنے میں تمہیں اپنی بیٹی کی طرح مدد کرونگا ۔ اسکا جواب اسکرین شارٹ میں پڑھ لیں ۔
*تب سے میٹرک کی اس چترالی طالبہ بچی کی سیلف ریسپیکٹ ۔ رکھ رکھاٶ ۔ ادب و احترام اور خود اعتمادی نے مجھے اپنے جادو میں جھکڑا ہوا ہے ۔ کاش میں اس کا نام ظاہر کرکے اسے پاکستانی بچیوں کیلیے رول ماڈل بنا سکتا*۔
اب میری بیوی اس بچی کی تعلیم کی ذمہ داری اٹھاٸے گی بیشک وہ جتنا بھی انکار کرے ہم اسے کمزور مالی حالات میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ تعلیمی خرچوں کیلیے ایک اپنی ہے تو دوسری چترالی بیٹی بھی سہی ۔
*بشیرآراٸیں کا ہر چترالی بیٹی کو فوجی سیلیوٹ*
*برگیڈیربشیرآراٸیں*