November 17, 2026

سکھر سے رپورٹ کررھےھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی مطابق سکھر کے علاقے گولیمار آئرن مارکیٹ میں ڈی جی سیمنٹ کے نۓ آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ایک خوبصورت انداز

20250216_024004

سکھر سے رپورٹ کررھےھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی مطابق سکھر کے علاقے گولیمار آئرن مارکیٹ میں ڈی جی سیمنٹ کے نۓ آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ایک خوبصورت انداز میں کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈی جی سیمنٹ کے مینیجر ضیاالدین تھے
انہوں نے ملک محمد رضوان الحق کو یونائیٹڈ کارپوریشن اور ڈی جی خان سیمنٹ کے سنگل برانڈ ڈی جی سیمنٹ کے مابین 29 سالہ شاندار رفاقت کے حوالے سے سلور جوبلی کی پر وقار تقریب کا اہتمام کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان سیمنٹ اور یونائٹیڈ کارپوریشن کا رشتہ 29 برسوں پر محیط ہے۔ ملک محمد رضوان الحق نے ہر اچھے اور برے وقت میں ڈی جی خان سیمنٹ کا ساتھ نہیں چھوڑا اور صرف اور صرف ایک ہی برائڈ یعنی ڈی جی سیمنٹ کی فروخت کو اپنا نصب العین بنایا جناب ضیاء الدین نے اپنے اظہار خیال میں مزید کہا کہ ملک محمد رضوان الحق کے بھائی ملک محمد بلال رئیس رحیم یار خان میں اور سکھر میں ان کے بیٹے ملک محمد فہد رضوان اس کاروبار سے منسلک ہیں اور انشاء اللہ اب ان کی آنے والی نسل بھی صرف اور صرف ڈی جی خان سیمنٹ سنگل برانڈ ہی فروخت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر یونائیٹڈ کارپوریشن سکھر کے منیجنگ ڈائر یکٹر ملک محمد رضوان الحق نے
کہا کہ ہم جس طرح سے 29 برسوں سے ڈی جی سیمنٹ سنگل برانڈ فروخت کر رہے ہیں اب میرا بیٹا ملک محمد فہد رضوان اس تسلسل کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر آۓ ہوۓ مہمانوں کو تحائف بھی پیش کیۓ گۓ