سید علی رضا کا بہترین انتقام ! نوٹ۔ عورت وفا کی دیوی ہوتی ہے لیکن شدت پسند خواتین کے حقوق کے چیمپئینز بالخصوص پاکستانی
سید علی رضا کا بہترین انتقام !
نوٹ۔ عورت وفا کی دیوی ہوتی ہے لیکن شدت پسند خواتین کے حقوق کے چیمپئینز بالخصوص پاکستانی معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والی ایک لبرل آنٹی، عورت کو گمراہ کرکے طلاق کی طرف جانے اور دوسرے مردوں کے ساتھ جانے پر مجبور کررہے ہیں۔ ثنا کی کہانی بالکل ملتی جلتی ہے۔ ہماری روایات کو ریڈیکل فیمینسٹ تباہ کرنے پر تلی ہیں۔
یہ کہانی پڑھ کر دل زخمی ہوگیا ہے۔
امید ہے مرد کو سرہانے کا سانپ کہنے والی خواتین برگیڈ اور بالخصوص ریڈیکل فیمینسٹ ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کو ندامت، شرم ضرور ہوگی۔
مرد صبح تا شام مزدوری کرتا ہے۔ دفتر میں رہتا ہے۔ 7 سمندر پار رہتا ہے سالوں، دھکے تکلیفیں ذلالت برداشت کرتا ہے۔ خانپور شہر سے لے کر پاکستان کے شہر میں صبح صبح دیکھتا ہوں مرد لائن میں لگے دہی، چھولے، نان، لے رہے ہوتے ہیں۔ کس کے لیے ؟؟؟؟ خواتین کے لیے بچوں کے لیے۔
یار مرد کتنا عظیم ہے۔
تم شرم سے ڈوب کر مرجاو۔
مرد وقت سے پہلے بوڑھا ہوجاتا ہے۔
خواتین سدا بہار رہتی ہیں۔
وجہ جانتے ہو؟
کیونکہ مرد کے اوپر زمہ داریاں اس کو وقت سے پہلے بوڑھا کردیتی ہیں۔ 90 فیصد مرد بیوی سے پہلے اللہ کے پاس چلے جاتے ہیں۔ یہ سروے کرلیں میں غلط بات نہیں کہ رہا ہوں۔
میں صفدر دانش خود 40 دن بعد گھر جاتا ہوں۔ فیملی معصوم بچیاں ماں کی قبر، بھائی دوست کیا مجھے یاد نہیں آتے ہیں؟؟؟؟؟
آپ سب کو خلیل الرحمٰن قمر کا معروف ڈرامہ *میرے پاس تم ہو* یاد آجائے گا جس میں ایسی عورت کو 2 ٹکے کی عورت بولا گیا تھا جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسری مرد کے پاس چلی گئی تھی۔ اس وقت ہم سب نے خلیل الرحمٰن قمر کو نیم پاگل اور خواتین سے نفرت کرنے والا گردانا تھا لیکن وقت نے اور آج کے واقعہ نے ثابت کردیا کہ میرے پاس تم ہو، کا ایک ایک لفظ حق سچ تھا۔
سید علی رضا آپ کو سلیوٹ ہو ۔ یہ کہانی ایک ایسے شوہر کی برداشت، محبت اور ظرف کی داستان ہے جس نے اپنی محبت کو زبردستی روکنے کے بجائے آنسوؤں کے ساتھ رخصت کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ثناء کی شادی کو ابھی صرف ایک سال اور چند ماہ ہی گزرے تھے۔ وہ اپنے شوہر سید علی رضا کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی، لیکن اسی دوران اسے عادل حسین پسند آ گیا۔ جب شوہر کو اس تعلق کا علم ہوا تو اس نے عادل حسین سے براہِ راست رابطہ کیا۔
دورانِ گفتگو عادل حسین نے قسم کھا کر کہا کہ وہ ثناء سے بے حد محبت کرتا ہے اور اسے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہتا ہے۔
اس کے بعد سید علی رضا نے اپنی بیوی ثناء سے چند سوالات کیے۔ اس نے پوچھا:
“کیا میں نے زندگی میں کبھی تمہیں کسی چیز کی کمی محسوس ہونے دی؟”
ثناء نے جواب دیا: “نہیں!”
شوہر نے دوبارہ پوچھا: “کیا میں نے تمہیں کبھی تنگی یا کسی پریشانی میں رکھا؟”
اس پر بھی ثناء کا جواب نفی میں تھا۔
یہ وہ لمحہ تھا جہاں ایک شوہر کے دل پر کیا گزری ہوگی، اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ جس عورت کے ساتھ زندگی کے خواب دیکھے، جسے اپنی عزت، محبت اور گھر کا حصہ بنایا، آج وہی کسی دوسرے شخص کے ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کر رہی تھی۔
سید علی رضا نے عادل حسین سے فون پر کہا:
“جو کچھ میں اپنی بیوی کو نہیں دے سکا، آپ اسے دے دیجیے گا۔ اسے خوش رکھیے گا۔”
اس کے بعد اس نے ثناء سے کہا کہ میں تم پر کوئی مقدمہ نہیں کروں گا۔ تمہارے ساتھ زندگی کا اچھا وقت گزرا ہے۔ تم جہاں بھی جاؤ، خوش رہو۔
ثناء کی خواہش پر سید علی رضا نے اسے طلاق دے دی۔ پھر وہ لمحہ بھی آیا جب اس نے اپنے ہاتھوں سے اپنی بیوی کو رخصت کیا۔ ثناء اپنا سوٹ کیس اٹھا کر اس شخص کے پاس جانے کے لیے روانہ ہو گئی جسے اس نے اپنے شوہر پر ترجیح دی تھی۔
سوچنے کی بات ہے کہ جس شخص نے اپنی شریکِ حیات کو زندگی بھر ساتھ رکھنے کے خواب دیکھے ہوں، وہی آج اسے اپنی آنکھوں کے سامنے کسی دوسرے کے حوالے کر رہا تھا۔ اس کے دل پر کیا قیامت گزری ہوگی، یہ صرف وہی جان سکتا ہے۔
ور افسوس ان لوگوں پر بھی ہے جو مرد کو محض “سرہانے کا سانپ” کہہ کر اس کی تذلیل کرتے ہیں۔
مرد کا ظرف۔۔۔۔۔ ناقابل بیان ہے۔
مجھے نہیں لگتا ثنا خوش رہے گی۔
اللہ کی لاٹھی بےاواز ہے۔
سید علی رضا زندہ باد۔ آپ کا طلاق دے دینا ہی بہترین انتقام ہے۔