November 16, 2026

پہچان سے انجان لوگ مصنفہ سدرہ منور

IMG-20241224-WA0544(3)

پہچان سے انجان لوگ

مصنفہ سدرہ منور

ہر ملک قوم رنگ نسل مذہب کے لوگوں کی ایک الگ پہچان ہوتی ہے ۔جس سے ان لوگوں کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔
ان میں کچھ خصوصیت ہوتی ہے جو ان کو دوسروں سے منفرد کرتی ہے۔ لیکن جب کوئی قوم اپنی انفرادیت اپنی اصل اور اپنی پہچان کو اپناتے ہوئے شرمندگی محسوس کر اور غیروں کی تہذیب و تمدن اور ان کے تہواروں کو مناتے ہوئے فخر محسوس کرے تو ایسے لوگ ہمیشہ ذہنی پستی کا شکار رہتے ہیں۔ یہ علامت ہے ذہنی بیمار اور اخلاقی طور پر تباہ شدہ اقوام کی۔ اج ہماری قوم ذہنی پستی اور اخلاقی تباہی کے اس گڑے میں جا گری ہے جس کی گہرائی ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ ہوتی جا رہی ہے ۔دوسروں کی اندھی تلقید اور ماڈرن بننے کے چکر میں یہ قوم اپنی پہچان سے انچان ہو گئی ۔ایسے ایسے تہوار منائے جانے لگے جن کا چند سال پہلے تک کسی کو نام بھی معلوم نہیں تھا ۔ اور ان تمام تہواروں کو اس قدر پروموٹ کیا جاتا ہے سوشل میڈیا پر ٹیلی ویژن پر اور اس قدر اس کو گلیمرائز کر کے دکھایا جاتا ہے کہ ائندہ انے والی ہماری نسل ان ساری چیزوں کو اپنی روایات کا حصہ سمجھنے لگیں گے ۔
جبکہ اپنی روایات کے بارے میں ان کو کچھ پتہ ہی نہیں ہوگا
کوا چلا ہنس کے چال اپنی چال بھی بھول گیا

Halloween
یہود کا ایک تہوار ہے ۔جو کہ اب پاکستان میں بھی زور و شور سے منایا جاتا ہے۔ بغیر یہ جانے کہ اس دن کو منانے کا یہود کا مقصد کیا ہے اور اس کے پیچھے ان کی کیا مذہبی سوچ ہے ۔ اسی طرح سے ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منائے جانے والے اس دن کو محبت کے نام سے منسوب کیا گیا۔ اس دن پھولوں کی خرید و فروخت تحائف کا تبادلہ اور بے حیائی کے مناظر عام ہونے لگے ۔محبت اگر میاں بیوی کی ہے تو میاں بیوی کو اپنی محبت کے اظہار کے لیے کسی دن کی ضرورت نہیں ۔اور محبت اگر کسی نامحرم سے ہے تو اس کو نکاح کا تحفہ دے ۔جس کے لیے کسی ویلنٹائن ڈے کی ضرورت نہیں ۔ ساتھ رہنے کی خواہش ہے تو با حیا رہیں با نکاح رہے۔
Chocolate Day Friendship Day Mother’s day Father’S day Brothers Day Sisters Day
اور نہ جانے کون کون سے Day یہ سب اغیار کے تہوار ہے ۔
بہن بھائیوں کے ساتھ صلہ رحمی کا جو حکم ہمارا دین دیتا ہے والدین کی خدمت کے پر جر و ثواب ہمارا دین ہمیں بتاتا ہے کیا وہ کسی اور مذہب میں موجود ہیں ؟ نہیں ہرگز نہیں پھر کیوں ہم اس ذہنی پستی کا شکار ہے اپنی تاریخ کے اوراق پر نظر دوڑائے اور دیکھے کہ ہم کون ہیں ۔اگر دن منانے کا اتنا ہی شوق ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا کا دن مناؤ بتاؤ دنیا کو کیسے کم عمری میں صرف 18 سال کی عمر میں بیوہ ہونے والی سیدہ عائشہ نے احادیث کا ایک وسیع ذخیرہ امت مسلمہ تک پہنچایا اور دین کی خدمت کی

منانا ہے تو دن سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کا مناؤ
اور بتاؤ اج کی عورت کو کہ شوہر سے وفا کیا ہوتی ہے ۔کیسے سیدہ نے اپنا مال اپنی وفا اپنے محبوب شوہر پر وار دی
دن منانا ہے تو مناؤ سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کا

سیکھو پردہ کسے کہتے ہیں حیا کسے کہتے ہیں اور والد کے ساتھ اطاعت اور محبت کا اظہار کسے کہتے ہیں ۔

تاریخ کے اوراق کو پلٹتے جاؤ اور دیکھو اپنی اصل کو اپنی پہچان کو اور کیسے کیسے غیور مرد مجاہد پیدا کیے اس قو م کی ماوں نے جو اج غیروں سے متاثر ہو کے سب کچھ بھول بیٹھے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے

عن ابنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قال: قال رسولُ الله صلَّى الله عليه وسلم:
«مَن تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ».
[حسن] – [رواه أبو داود وأحمد] – [سنن أبي داود: 4031]
المزيــد …
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :
”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے“۔
ا کہ جس نے کسی کافر، فاسق یا صالح قوم کی مشابہت اپنائی، مثلا عقائد، عبادتوں یا عادتوں سے جڑا ہوا کوئی ایسا کام کیا، جو ان کی خصوصیت کے طور پر جانا جاتا ہے، تو اس کا شمار انہی لوگوں میں ہوگا۔ کیوں کہ ظاہری امور میں ان کی مشابہت اختیار کرنے سے باطنی مشابہت کے دروازے کھلتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہيں ہے کہ کسی قوم سے مشابہت اس سے مرعوبیت کا نتیجہ ہوتا ہے، جو کبھی کبھی اس سے محبت، اس کی تعظیم اور اس کی جانب میلان کا سبب بن جاتی ہے ۔اس حدیث سے یہ بات بالکل عیاں ہے کہ غیر کی اندھی تلقید اور غیر کی مشابہت اختیار کرنا ہمارے مذہب میں سراسر حرام اور ناجائز ہے ۔ہم نے زبان کردار اخلاق لباس تعلیم تہوار ہر چیز میں صرف دوسروں کی تلقید کرنا سیکھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اج ہم سب پہچان سے انچان لوگ بن گئے کیونکہ ہم اپنی پہچان بھول چکے ۔