November 16, 2026

بریگیڈئیر (ر)بابرعلاوالدین کی میانوالی میں آمد اور کھلی کچہری. ( تحریرملک عبدالمجید بھمب) ( درون خیال)۔

IMG-20250116-WA0218

بریگیڈئیر (ر)بابرعلاوالدین کی میانوالی میں آمد اور کھلی کچہری.
( تحریرملک عبدالمجید بھمب)
( درون خیال)۔
قارئین محترم ! گزشتہ دنوں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر جناب بریگیڈئیر(ر)بابرعلاؤ الدین ستارہ امتیاز.ملٹری چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کی دو روزہ دورہ پرمیانوالی آمد ہوئی ہے پتہ چلا ہے کہ محترمہ وزیراعلی پنجاب نے عوامی مسائل کے حل اورشکایات کے ازالے سمیت پنجاب بھر کے دوردرازکے اضلاع میں جاری شدہ یامنظورشدہ عوامی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی کے منصوبہ جات کی شفاف اندازمیں جلد تکمیل اورحل طلب مسائل بارے آگاہی کے سلسلہ میں انہیں خصوصی ٹاسک اورذمہ داری سونپی ہے اور انکاسرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کا دورہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی۔میانوالی آمد پرمحترم بریگیڈئیرجناب بابر علاو الدین نے بطورچئیرپرسن وزیراعلی پنجاب سرویلینس و مانیٹرنگ پنجاب میانوالی میں ڈپٹی کمشنرمیانوالی جناب خالد جاوید گورائیہ ڈی پی او میانوالی جناب اخترپرویز اورضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ودیگر اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک طویل میٹنگ میں مکمل بریفنگ لی جس میں انکو ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اٹھائے جانے والے اقدامات جاری ترقیاتی منصوبہ جات سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی آگاہ کیاجس کے بعد انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ ایک کھلی عوامی کچہری کا انعقاد کیا تاکہ لوگوں کے مسائل شکایات اورمطالبات کاجائزہ لیکر انکاحل کیا جائے۔اس موقع پرجہاں میانوالی کے علاقہ واں بھچراں کے سینکڑوں کاشتکاروں نے واں بھچراں میں ہونے والی غیرمنصفانہ اشتمال اراضی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اس کو ختم کرنے کا بھرپورمطالبہ کیا وہیں محکمہ ہیلتھ میں ملازمت کرنے والی ہمارے ضلع کی سینکڑوں بہنوں اوربیٹیوں نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی حلق تلفی اورکنڑیکٹ ملازمت کے خاتمے سمیت اپنے حق کے لیئے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی دہائی دی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں اپنے خطاب میں محترم بریگیڈئیرجناب بابرعلاو الدین نے کہا کہ میں میانوالی کی تاریخ سے واقف ہوں میانوالی کے لوگ انہائی غیرت مند خود دار اورمحب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم مقام رکھتے ہیں اورہرشعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کا کردار ایک محب وطن پاکستانی کا ہے سرزمین میانوالی شہدا کے خون سے رنگی ہے اورمادر وطن کے دفاع کے لیئے شہدا کی ایک لازوال تاریخ ہے۔ جس کو ہرگزفراموش نہیں کیاجا سکتا۔اس کھلی کچہری میں ان کے خطاب سے میانوالی کے باسیوں میں امید کی ایک کرن جھلکتی نظر ئی اوربہت متاثرکیا۔ان کے حسن اخلاق معتدل مزاجی خوبصورت انداز تکلم اورغریب لوگوں سے اظہارہمدردی اورمسائل کے حل کے لیئے انکے جزبات یقینا قابل تحسین اورخراج تحسین ہیں۔دوران خطاب انہوں نے اس بات کا برملا اورواشگاف الفاظ میں اعتراف کیا کہ وہ بطل حریت مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار نیازی صاحب مرحوم رحمتہ علیہ سے دلی محبت اورعقیدت رکھتے ہیں وہ ایک سچے عاشق رسول ﷺ اوربہادر انسان تھے جن کی پوری زندگی میرے لیئے مشعل راہ ہے۔ یہ باتیں سن کر لوگوں کے دل کو جو خوشی ہوئی وہ الفاظ میں ناقابل بیان ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بھی شخص اچھا کام کرتا ہے تو اسکی حوصلہ افزائی کے لیئے تعریف کی جائے اگرکہیں کوئی غلط کام ہو تو اس پر مثبت اورتعمیری تنقید کرنا آپ لوگوں کاحق ہے لیکن بلا وجہ کسی کی کردار کشی کرنا اچھی بات نہیں۔میری یہ کھلی کچہری کسی مغل بادشاہ یا کسی حاکم کی کچہری نہیں مجھ سمیت ضلع کا ہرسرکاری افسر آپ کاخادم ہے جو آپ لوگوں کے ٹیکس سے تنخواہیں اور مراعات لیتا ہے یہ دنیاوی جاہ و جلال اور پروٹوکول کوئی معنی نہیں رکھتا دنیا کی۔عیش و عشرت اور عہدے عارضی ہیں اور ہم لوگ آپ کی خدمت کے لیئے تعینات کیئے گئے ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کا وسیلہ بنیں۔انہوں نے پوری ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بھی باورکرایا کہ لوگوں کی عزت نفس ہرگزمجروع نہ کریں اورانکو احترام دیں۔جوں ہی کھلی کچہری میں انہوں نے لوگوں کی شکایات کی درخواستوں کی وصولی شروع کی تو انکے ارد گرد لوگوں کا جم گٹھا شروع ہو گیااوربد نظمی اورڈسپلن کا
شدیدفقدان جھلک رہا تھا۔مجھے یہ بات لکھنے میں کوئی عارنہیں کہ انہوں نے جتنے شاندارالفاظ میں میانوالی کےغیور لوگوں کا ذکرکیا تھا انہوں نے اس بد نظمی کو دیکھ کے ضرور یہ سوچا تو ہو گاپتہ نہیں کن لوگوں سے انکاپالا پڑا ہے کیونکہ وہ ایک ایسے ادارہ سے وابستہ رہ چکے ہیں جس میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے۔کھلی کچہری کے بعد سوشل میڈیاپرکچھ لوگوں کیطرف سے ایسی کھلی کچہری کو ٹوپی ڈرامہ اورلالی پاپ جیسے نامناسب الفاظ سے بھی تعبیر کیا گیا جو قطعی مناسب نہیں لگتا ہمیں کچھ دن صبرکرتے ہوئے اس کے نتائج کاانتظارکرنا چاہیئے۔
یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کسی منصف کسی حاکم وقت یا کسی اعلی عہدہ پرتعینات بااختیار شخص پرایک نہ ایک دن ایساوقت ضرورآجاتاہے کہ وہ اپنی تعیناتی کاوقت کسی جگہ گزارکےجب کسی دوسرے مقام یااگلی منزل کیطرف روانہ ہو جاتا ہے توکچھ لوگ اپنے پیچھے بہت اچھی اورخوشگوار یادیں چھوڑکرچلے جاتے ہیں توکچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جوکسی جگہ تعیناتی میں اپنی بہت تلخ یادیں چھوڑکرچلےجاتے ہیں۔کسی ملک کےحاکم کسی منصف یاکسی بڑے اوربااختیار عہدہ پرتعینات فرد کی انسان دوستی,رحمدلی یاانصاف کاپتہ اُس وقت چلتاہےجب وہ اپنےاختیارات کوصرف اپنے رب کی رضا کےلیٸے غریب مظلوم بے بس لاچارلوگوں کی بھلائی،
انصاف کی فراہمی,دادرسی اورمسائل کےحل کے لیئے استعمال کرتاہےتواُس حاکم وقت منصف یاباختیار شخص کےلیئے مظلوم اور بے سہارا لوگوں کےہاتھ دُعا کے لیئےبارگاہ الہی میں ضرور بلندہوتے ہیں لیکن جب ایساشخص اپنی طاقت اوراختیارات کو مظلوم دکھی اورظلم ناانصافی کےشکارلوگوں کی دادرسی یاانصاف کی فراہمی میں تاخیریاحق تلفی کے لیئے استعمال کرتا ہے یارب کریم کی رضا کے برعکس اپنے حکمرانوں یا اعلی افسران کی خوشنودی کی خاطرہ ہرجاٸزناجاٸز احکامات کی تعمیل اوراپنے کسی ذاتی فاٸدہ یاترقی اورخواہشات کے لالچ میں بےبس لاچاراورمظلوم لوگوں کوانصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرے یا کسی بے گناہ پرظلم کرکے اس کی حق تلفی کا کا مرتکب ہو تو مظلوموں کی ٹھنڈی آہیں اوربددعایں اُس فردکامقدربنتی ہیں کیونکہ مظلوم اوردکھی لوگوں کے پاس بد دعا دینےکے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں ہوتا اوراس کے دل سےنکلنے والی وہ آہیں اورسسکیاں عرش معلی تک پہنچتی ہیں جس پرخالق کاٸینات کی طرف سے اُس شخص پر پھٹکاربھی ضرور پڑتی ہے کیونکہ حقوق العباد کی پامالی تورب کریم بھی کسی کو معاف نہیں کرینگے۔
اس کالم کے توسط سے میری محترم بریگیڈئیر جناب بابرعلاوالدین سے گزارش ہے کہ وہ سوشل میڈیا پراس دورہ کے متعلق کی جانے والی بے جا تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وصول کی جانے والی تمام درخواستوں میں پیش کیئے گئے مسائل اورمطالبات کے حل کے لیئے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے فوری احکامات جاری کرایں اوردرخواست دہندگان یا شکایات کندگان کو باضابطہ آگاہی دیں ۔آپ ایک اعلی ظرف اورغریب پرور انسان ہیں جو مخلوق خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اورغریبوں کی امیدوں کاسہارا ہیں۔ان سے یہ بھی اپیل ہے کہ ضلع میں جس بھی افسر کے خلاف کرپشن بد عنوانی یافرائض میں غفلت کی شکایات ملی ہیں انکے خلاف مکمل اور شفاف تحقیق کر کے انکو نشان عبرت بنانے کے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جایں اورپنجاب کے ہرضلع میں کسی سیاسی سفارش کی بجاۓ میرٹ پرنیک نام بہادردیانتداراورغریب پرورانصاف پسند افسران کی تعیناتی مکمل چھان بین کے بعد کریں تو کوٸی وجہ نہیں کہ معاشرہ سے نا انصافی اوررشوت ستانی کا خاتمہ نہ ہو اس طرح نہ صرف عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا بلکہ محترمہ مریم نواز شریف کی اپنی حکومت اور جماعت کی ساکھ میں بھی اضافہ اورمقبولیت ہوگی۔اب دیکھنا ہے کہ محترم بریگیڈئیر بابر علاوالدین ستارہ امتیازملڑی کی میانوالی آمد اور کھلی کچہری کانتیجہ کیسارہے گا۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ اپنے بہترین طرزعمل اورحسن اخلاق سے وہ عام اور پسے ہوۓ غریب طبقہ کی مزید دعایں سمیٹیں گے تاکہ ان کے موجودہ عہدہ سے رخصت کے بعد بھی لوگ انکواچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ وہ کس طرح کی پالیسی بناتے ہیں اور لوگوں کی شکایات کا کس قدر ازالہ ہوتا ہے یہ تو اب انکے اقدامات سے ظاہر ہوگا اورآنے والا وقت ثابت کرے گاہمیں بھی ہمیں اسکا شدت سےانتظاررہے گا؟؟؟