ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون بہاولنگر نے ہارون آباد تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ادویات کا سٹاک،طبی آلات،
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون بہاولنگر نے ہارون آباد تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ادویات کا سٹاک،طبی آلات، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اوردیگرشعبوں کابھی تفصیلی معائنہ کیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو نےطبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری بارے بریفنگ دی ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری بھی چیک کی، ہسپتال میں علاج کے لیے پرچی کائونٹرز پر شہریوں سے گفتگو کی اور مسائل دریافت کئے۔ مریضوں اور جنرل پبلک کیلئے پینے کے صاف پانی کا معیار چیک کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا ایم ایس ڈاکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر حسن احمد ڈاکٹر عاطف رفیق اسجد رؤف عمران ساجد شاہ محمد ملک اکرم سمیت دیگر اسپتال کا عملہ بھی ہمراہ تھا