November 16, 2026

جیسی نیت ویسی مراد ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بہت خوبصورت اور نیک شہزادی تھی جو بہت انصاف پسند وہ ہمیشہ انصاف کرتی اور غربیوں کی مدد کیا کرتی تھی ۔

IMG-20250115-WA0260

جیسی نیت ویسی مراد

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک بہت خوبصورت اور نیک شہزادی تھی جو بہت انصاف پسند وہ ہمیشہ انصاف کرتی اور غربیوں کی مدد کیا کرتی تھی ۔ لیکن اس کا وزیر چور اور دھوکے باز تھا وہ ہمیشہ چوریاں کرتا اور غریوں پر ظلم کرتا تھا لیکن لوگ اس ظالم وزیر کے ڈر سے شہزادی کو شکایت نہیں کرتے کہ کہیں وہ ان کو کوی نقصان نا پہچاے وزیر محل کے شاہی خزانے سے چوری کرتا تھا ۔اس نے ویران جگہ پر گڑا کود رکھا تھا جس میں وہ چوری کیا ہوا خزانہ چھپا دیتا آہستہ آہستہ شاہی خزانہ کم ہوتا گیا ۔ شہزادی کی سلطنت کے غریب لوگ کے حالات بدترین ہوگیے شہزادی اس خزانے میں غریوں کی مدد کیا کرتی تھی ۔ لیکن شاہی خزانے میں کمی کی وجہ اب شاہی نظام چلانا اور غریبوں کی امداد شہزادی کے لیے بہت مشکل ہو چکا تھا ۔ شہزادی نے وزیر سے کہا کہ اب لوگوں کی امداد بہت مشکل ہے اچانک سارا خزانہ کیسے ختم ہو گیا دھوکے باز وزیر نے شہزادی کہا جب آپ غریبوں اس طرح بانٹین گی تو خزانہ تو خالی ہو گا شہزادی نے کہا نہیں خدا کی راہ میں بانٹنے سے کھبی دولت کم نہیں ہوتی دھوکے باز جھوٹا اور مکار وزیر جو کہ پہلے ہی غریبوں کا دشمن تھا لوگوں کے لیے اور بھی مشکلات کا سبب بن گیا شہزادی بہت پریشان تھی اس نے کہا اگر ایسے ہی حالات رہے تو ایک دن رہے ایک دن اس کی بادشاہی ختم ہو جاے لیکن اس کا یقین اپنے خدا پر کیوں کہ اس کے ساتھ بہت سے غریوں کی دعاییں تھی ۔ ایک فقیر محل میں آیا اور اس صدا لگائ مجھ بھوکے کو کھانا کھلا دو تو وزیر نے اسے دھکے مار محل سے نکال دیا . فقیر نے اس کو بدعا دی اور وہاں سے چلا گیا .ایک دن دھوکے باز وزیر شاہی خزانے سے خزانہ چوری کر کے اس درخت کے پاس پہنچا جہاں اس نے خزانہ چھایا تھا ۔ پاس کچھ فاصلے پر ایک غریب لڑکا روزانہ وہاں بھیریں چرانے آیا کرتا تھا وزیر نے اس درخت کے خزانہ چھپا کر چلا گیا ۔ لڑکا سخت گرمی کا موسم تھا اس درخت کے آرام کرنے کے لیے بیٹھ گیا۔ اور لڑکا سوچ رہا تھا کہ اب اس کے علاقے کے لوگ غربت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں ۔ وہاں سے ایک فقیر گزر رہا تھا فقیر بھوکا تھا اس نے لڑکے سے کہا کہ اس کچھ کھانے دے. لڑکا کھانا کھانے لگا لڑکے کے پاس دو روٹیاں تھی اس نے بھوکے فقیر کو دے دی اور بھیڑ کا دودھ دھو کر فقیر کو دیا فقیر کھانا کھا کر اور دودھ پی سیر ہوگیا اور خدا کا شکر ادا کیا تو فقیر نے اس لڑکے کو بہت دعایں دی اور اس نے کہا کہ تم نے مجھے کھانا کھلایا خدا تمھیں بادشاہ بناے یہ کہ فقیر وہاں سے چلا گیا ۔ لڑکے کو بہت بھوک لگی تھی لیکن اس نے خدا کا شکر ادا کیا لڑکا درخت کے نچے آرام کرنے لگا ۔ درخت پر ایک طوطے کا گھونسلا تھا طوطے نے لڑکے کو دیکھا کہ لڑکا بہت نیک اور رحم دل ہے تو طوطے نے سوچا کیوں نا اس کی مدد کی جاے طوطے نے لڑکے کو بتایا کہ اس درخت کے نیچے بہت سی دولت اور قیمتی خزانہ چھپا ہے لڑکے نے سمجھا شاید طوطا مزاق کرہا ہے ۔لیکن طوطے نے اسے بتایا ۔ ایک شخص یہاں آتا ہے اور یہاں گڑا کھود کر بہت سارا خزانہ چھپا کر چلا جاتا ہے ۔ لڑکے نے درخت کے نیچے زمین کھودی تو اس میں بہت سا خزانہ نکلا لڑکا خوش ہوا ۔ لڑکے نے وہ سارا خزانہ بوری میں بھر کر کہیں اور چھپا دیا۔ اور جس جگہ وزیر نے خزانہ چھپایا تھا اس جگہ پر پتھر پھینک کر اوپر مٹی ڈال دی ۔لڑکا اور طوطا بہت اچھے دوست بن گیے لڑکا وہاں روزانہ بھیڑیں چرانے آیا کرتا اور اس انتظار میں تھا کہ آخر یہ خزانہ کون یہاں چھپا کر جاتا ہے. ایک دن اس نے درختوں کے پیچھے چھپ کر دیکھا کہ شاہی لباس پہنے وہاں ایک شخص مٹی گڑا کود رہا ہے اور اس کے پاس ایک تھیلی تھی ۔ لڑکا بہت ایماندار تھا اس نے سوچا کہ وہ شہزادی کو خزانے کے بارے بتاے جو کہ محل سے چوری ہوا ہے ۔ وزیر کسی کو بھی شہزادی سے بات نا کرنے دیتا تاکہ شہزادی اس کی مدد نا کرے . لڑکے ایک غریب عورت کو بتایا کہ اس کے محل سے وزیر خزانہ چوری کرتا ہے۔ عورت جب محل میں پہنچی تو اس نے شہزادی سے ملنا چاہا وزیر نے اسے ملنے سے انکار کیا تو اس عورت نے وزیر کو بتایا کہ میں شوزادی کے لیے تحفہ ہے جو کہ شہزادی کو مل کر شہزادی کو دوں گی وزیر بہت لالچی تھا اس نے کہا ٹھیک شہزادی سے مل لو اور تحفہ خزانے میں جمع کروا دینا ۔ اور عورت جب شہزادی کے پاس گی تو اس نے شہزادی کو بتایا کہ وزیر محل سے خزانہ چوری کرتا ہے اور سارا خزانہ اس نے محل سے بہت دور چھپا رکھا ہے ۔ شہزادی نے اس عورت تمھارے پاس اس بات کا کیا ثبوت ہے ۔ اس عورت نے شہزادی سے کہا کہ کل وہ اپ کو اس بات کا ثبوت دے گی ۔ لہذا اپ کل تک کی مہلت دیں اور اس بات کو راز رکھیں ۔ عورت لڑکے کے پاس گیی اور اس نے اسے بتایا کہ شہزادی نے اسے ثبوت مانگا ہے لڑکے نے خزانے سے بہت سے قیمتی ہار اس عورت کو دییے اور اس سے کہا کہ شہزادی کو یہ ہار دینا ۔ اور اسے بتانا کہ باقی چوری کیا ہوا خزانہ بھی کیسی کے پاس لیکن اس کے لیے شہزادی ان کی حفاظت کا کوی انتظام کرے تاکہ بعد میں خزانہ مل جانے وزیر اسے کوی نقصان نا پہنچاے ۔ عورت نے کہا ٹھیک ہے ۔ وہ ہار لے کر شہزادی کے پاس پہنچی اور ہار شہزادی کو دیے. وزیر نے شہزادی سے کہا یہ ہار مجھے دے دیں تاکہ ان کی خود حضاظت کرو گا تاکہ یہ چوری نا ہو سکیں ۔ شہزادی نے یقین کرنے کے لیے وہ وزیر کو دے دیے اور وزیر کے دل میں لالچ آگیا اس نے ان ہاروں میں کچھ اپنے پاس چھپا لیے اور یہ یہی سوچنے لگا کہ شہزدای باقی خزانے کی طرح اس کو بھول جاے گی ۔ لڑکے نے سوچا کیوں کچھ ایسا کیا جاے کے وزیر کو پتہ بھی چلے اور میں حفاظت سے محل تک پہنچ جاو لڑکے نے شہزادوں والا قیمتی لباس پہنا اور گھوڑے پر سوار ہوکر محل پہنچا تو محل کے سپاہیوں نے اس دیکھ کر سوچا کہ کوی شہزادہ ہے لڑکے نے کہا ہاں میں شہزادہ ہی ہوں اور میں محل کے بادشاہ سے ملنے آیا ہوں سپاہیوں نے شہزادی کہ کوی شہزادہ آیا ہے شہزادی نے اسے اجازت دی اور بڑے ہی شان شوکت کے ساتھ لڑکا شہزادی تک پہنچا۔ لڑکے کی شاندار کھانے کا انتظام کیا گیا ۔ بعد میں لڑکے نے شہزادی کو بتایا کہ میں کوی شہزادہ نہیں ہوں ۔ اور میں بھیس بدل کر آپ تک پہنچا ہوں اپ کے محل میں جتنا خزانہ چوری ہوا ہے اس وقت وہ میرے پاس اور کسی کو اس بات کا علم بھی لہذا اپ بھی اس بات کو اپنے تک ہی راز رکھیں اپ کا وزیر چوری کر کے سارا خزانہ ایک جگہ درخت کے نیچے چھپا دیتا تھا ۔ اور وہ سارا خزانہ اس وقت میرے پاس ہے ۔ شہزادی نے حکم دیا کہ وزیر کو گرفتار کر لو ۔ اس کی خوب چھترول کرو ۔ شہزادی کو لڑکے کی ایمانداری بہت پسند آی ۔ شہزادی نے اس لڑکے سے پوچھا لیکن تمھیں یہ سب کیسے معلوم ہوا لڑکے نے شہزادی کو بتایا کہ بھیڑ بکریاں چراتا ہوں اور ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا تو درخت پر ایک طوطے کا گونسلا تھا اس طوطے نے مجھے کہ اس درخت کے نیچیے ایک شخص خزانہ چوری کرے چھپا دیتا ہے جب میں زمین کھودی تو وہاں بہت سارا خزانہ تھا . کل جو عورت أپ کے پاس آی تھی اس کو میں نے ہی اپ کے پاس چوری ہوے خزانے کی خبر دینے کے لیے بھیجا تھا ۔ لیکن اب میں خود بھیس بدل کر آپ کے پاس آیا ہوں ۔ شہزادی نے اس لڑکے کی ایماداری کی وجہ سے اس لڑکے سے شادی کرلی اور وہ لڑکا اب شہزادہ بن گیا اور اس خزانے کا مالک بن گیا ۔ شہزادی نے وزیر کی چھترول اور سزا دلوانے بعد اسے چھوڑ دیا ۔ اور اسے محل سے نکال دیا ۔ وزیر بہت خوش ہوا کہ اب وہ سارے خزانے کا مالک جاے گا اور وہ اپنا ہی خوبصورت محل بناے گا اور حکومت بناے گا جب وزیر اس درخت کے پاس پنچا تو دیکھا کہ وہاں خزانے کی بجاے پتھر ہیں طوطا بہت ہنسا اور بہت مذاق اڑایا وزیر بہت شرمندہ ہوا . فقیر کی دعا سے لڑکا بادشادہ بن گیا اور اس فقیر بدعا سے وزیر کہ اعلی شان زندگی سے فقیر بن گیا اور وہ لوگوں سے بھیک مانگتا پھرتا ۔
پیارے بچو اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ جیسی نیت ہوتی ویسی مراد ملتی ہے جیسا کہ لڑکا اور وزیر لڑکا اچھی نیت اور ایمانداری کی وجہ سے بادشاہ بن گیا اور وزیر ظلم اور خیانت کی وجہ سے فقیر ہو گیا ۔

پیارے بچو اگر اپ کو کہانی پسند ای ہو تو کمنٹ میں بتایں اور پیج کو لایک اور فالو کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں شکریہ