چوہدری مونس الہی کیخلاف قتل کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہوگیا۔۔۔*
*🚨چوہدری مونس الہی کیخلاف قتل کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہوگیا۔۔۔*
چوہدری مونس الٰہی کے خلاف قتل اور معاونت کے مقدمہ کا فیصلہ جاری
عدالت نے مدعی کے بیان کے بعد مونس الٰہی کے خلاف دیا گیا فیصلہ واپس لے لیا
گجرات کے سیکشن 30 کے مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے درخواست پر سماعت کی
مونس الٰہی کی والدہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی
مونس الٰہی کے خلاف قتل اور قتل میں معاونت کی دفعات کے تحت تھانہ منگووال، گجرات میں درج کیا گیا تھا،فیصلہ
عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ جاری کیا گیا،فیصلہ
فیصلے کے خلاف اپیل کو عدالت نے خارج کر دیا تھا،فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج گجرات نے نظرثانی کے لیے معاملہ واپس اسی عدالت کو واپس بھجوا دیا،فیصلہ
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کا بیٹا مقدمہ کے اندراج سے قبل ملک سے باہر تھا،فیصلہ
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس کی بدنیتی کی وجہ سے اسے اشتہاری قرار دیا گیا،فیصلہ
کسی سمن یا وارنٹ پر عمل درآمد نہیں ہوا اور نہ ہی وہ کسی اشتہار سے آگاہ ہیں،فیصلہ
درخواست گزار کا بیٹا عدالت کے سامنے پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہے،فیصلہ
پراسیکیوٹر نے درخواست کی مخالفت کی اور اسے مسترد کرنے کی استدعا کی،فیصلہ
ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مبینہ واقعہ کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج کیا گیا،فیصلہ
یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ملزم مونِس الٰہی 28 دسمبر 2022 سے بیرون ملک مقیم ہے،فیصلہ
ملزم کے پاسپورٹ کی کاپی بھی کیس فائل میں موجود ہے،فیصلہ
پولیس نے 14 ستمبر 2023 کو وارنٹ گرفتاری حاصل کیے،فیصلہ
پولیس نے 19 ستمبر 2023 کو اشتہار بھی جاری کر دیا جبکہ ملزم ملک میں نہیں تھا،فیصلہ
وارنٹ اور اشتہار پر ملزم کا پتہ گجرات کا لکھا گیا ہے،فیصلہ
بدقسمتی سے پولیس نے عدالت سے وارنٹ اور اشتہار جاری کرواتے وقت گجرات پتہ کی حقیقت چھپائی،فیصلہ
مدعی نے بھی ملزم مونِس الٰہی کے وارنٹ اور اشتہار کی تنسیخ کے لیے درخواست دائر کی،فیصلہ
مدعی محمد اکرم کے ساتھ عینی شاہدین نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنے حلفیہ بیانات جمع کروائے،فیصلہ
انہوں نے ملزم مونِس الٰہی کو اس مقدمے میں نامزد نہیں کیا ہے،فیصلہ
مونس الٰہی نے جرم میں کسی بھی طرح کی معاونت نہیں کی ہے ،فیصلہ
مدعی مونس الٰہی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنا چاہتے،فیصلہ
مذکورہ بالا مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ درخواست منظور کی جاتی ہے،فیصلہ
مونس الٰہی کے خلاف 14 ستمبر اور 19 ستمبر کے جاری احکامات منسوخ کیے جاتے ہیں،فیصلہ