November 16, 2026

مظلوم مسلمانوں کی قنوت نازلہ اور لاس اینجلیس ازقلم غنی محمود قصوری

IMG-20250114-WA0883

مظلوم مسلمانوں کی قنوت نازلہ اور لاس اینجلیس

ازقلم غنی محمود قصوری

7 جنوری 2025 سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کا علاقہ لاس اینجلیس جنگلی آگ لگنے سے جھلس کر راکھ ہو چکا ہے
جنگل میں لگی آگ آبادی تک پہنچی اور آبادی کو اپنی لپٹ میں لے لیا
لاس اینجلیس جو کہ ہالی وڈ کا مرکز ہے جہاں فلم انڈسٹری سمیت بہت سے وی آئی پی لوگ رہتے ہیں اس وقت قابل رحم بنا ہوا ہے اور اس وقت لاس اینجلیس اور اس کی ہمسایہ کاؤنٹیز میں 7 مختلف مقامات پر شدید آگ لگی ہوئی ہے جو تاحال بھڑک رہی ہے

سب سے پہلے ایٹون لاس اینجلیس میں 7 جنوری کو 6:18 PM کو آگ بھڑکی اور پھر لاس اینجلیس سٹی میں 10:15 PM کو آگ لگنا شروع ہوئی جو ہرٹس فائر میں 10:30 PM کو پہنچتی ہوئی پیلیسیڈز کے علاقے میں 10:38 PM تک پہنچی

کیلیفورنیا لاس اینجلیس میں 1 اکتوبر سے جنوری تک اوسطاً 10 فیصد سے بھی کم برسات ہوئیں جس کے باعث خشک سالی پیدا ہوئی اور اسی دوران 7 جنوری 2025 بروز منگل کو سمندری ہوائیں چلتی ہیں جو جنگلات میں پہنچتی ہیں اور آگ لگنے کا سبب بنتی ہیں

سب سے زیادہ پیلیسیڈز میں آگ لگی جس نے تقریباً 23000 ایکڑ رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے
پیلیسیڈز اور ایٹون میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی تاہم 60 سے 100 میل فی گھنٹہ چلنے والی تیز ہواؤں نے آگ کو مذید بھڑکا دیا ہے جس پر ان علاقوں میں آگ اور زیادہ تیز ہونے کا خدشہ ہے
آگ مشرق میں واقع برینٹ ووڈ میں گیٹی سینٹر آرٹ میوزیم کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے قوی امکان ہے کہ وہ بھی جل کر راکھ ہو جائے گا

شدت کی آگ کے باعث محض ایٹون میں 12000 گھر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں اور 14000 ایکڑ رقبہ جل چکا ہے

لاس اینجلیس میں آگ سے ابتک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق اصل تعداد تب سامنے ائے گی جب آگ مکمل طور پر بجھ جائے گی
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے
ابتک اس آگ کے باعث 2 لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 15000 مکانات جل کر خاکستر ہوئے ہیں اور 275 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے
اس آگ میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت کئی نامور لوگوں کے گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں

یہاں یہ بات واضع کرتا چلوں کہ لاس اینجلیس میں بہت زیادہ لوگ ہائی ایلیٹ کلاس ہیں اور ان میں سے بیشتر وہ لوگ ہیں جو امریکی فوج کو باقاعدہ طور پر فنڈنگ کرتے ہیں کہ تاکہ امریکی سامراج کو برقرار رکھا جائے اور امریکہ سپر پاور بن کر دنیا پر راج کرے
مگر یہ لوگ شاید بھول گئے کہ دنیا بھر میں لوگ امریکہ کے خلاف قنوت نازلہ کرتے ہیں

غزوہ خندق کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عصر کی نماز قضا ہوئی تو آپ نے کفار پر بدعا کرتے ہوئے فرمایا
مَلَأَ اللَّهُ قُبُورَهُمْ وبُيُوتَهُمْ نَارًا

اللہ تعالیٰ ان کافروں کی قبروں اور گھروں کو آگ سے بھر دے
(صحيح البخاري :6033 )

شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کفار پر آفات کا ٹوٹنا مقام شکر ہے چائیے کہ ان کے خاتمے کیلیے دعا کی جائے
حوالہ (الشرح الصوتي لزاد المستقنع : 1660/1)

قنوت نازلہ نبی رحمت سے ثابت اور سنت ہے آج اس سنت پر دنیا بھر کے مظلوم مسلمان عمل کرتے ہیں خاص کر مسجد اقصیٰ میں جب بھی فلسطینی نماز پڑھتے ہیں قنوت نازلہ لازم پڑھتے ہیں
اللہ نے ان معصوم نہتے مظلوم و مجبور مسلمانوں کی دعا قبول کی اور امریکہ پر آگ کا عذاب مسلط کیا ہے
یہاں قنوت نازلہ کی دعا معہ ترجمہ رقم کر رہا ہوں

امیر المؤمنین خلیفتہ المسلیمین جناب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ قنوتِ نازلہ میں یہ کلمات کہتے تھے

“اللَّهُمَّ عَذِّبِ الْكَفَرَةَ، وَأَلْقِ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ، وَخَالِفْ بَيْنِ كَلِمَتِهِمْ، وَأَنْزِلْ عَلَيْهِمْ رِجْزَكَ وَعَذَابَكَ، اللَّهُمَّ عَذِّبِ الْكَفَرَةَ أَهْلَ الْكِتَابِ الَّذِينَ يَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ، وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيُقَاتِلُونَ أَوْلِيَاءَكَ.”

اے اللہ، كــفار کو عذاب دے، اُن کے دلوں میں ڈر بٹھا دے، اُن کی صفوں میں پُھوٹ ڈال دے، اور اُن پر اپنا قہر اور عذاب نازل فرما۔ اے اللہ، اہلِ کتاب کــفار کو عذاب دے جو تیرے راستے سے روکتے ہیں، تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں، اور تیرے دوستوں سے لڑائی کرتے ہیں

اللہ دعائیں سنتا ہے اور مظلوموں کی مدد کرتا ہے اور اللہ ظالموں کو بھی مہلت دیتا ہے تاکہ وہ ظلم سے باز آجائیں اور اگر حد سے بڑھ جائیں تو پھر رب کی پکڑ بڑی شدید ہے
امریکہ کو معصوم و مظلوم مسلمانوں کی بدعائیں لے بیٹھی ہیں اور امید ہے امریکہ کے نقصان میں مذید اضافہ ہو گا
ان شاءاللہ