November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم

IMG-20250114-WA0881

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم سمیت دیگر پولیس آفیسرز نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں آرپی او سرگودہا محمد شہزاد آصف خان نے جرائم کے خاتمے ، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی قائدآباد، ڈی ایس پی نورپور سرکل، انسپکٹر لیگل اور جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے ۔ دوران میٹنگ تمام مقدمات کی پراگرس کو چیک کیا گیا ملزمان کی جلد گرفتاری ، مال مقدمہ کی بر آمدگی اور تفتیش کو جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے بارے ہدایات کی گئیں ۔