*نماز تہجد کے مسائل* پیر 13 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا مسئلہ نمبر 262
*نماز تہجد کے مسائل*
پیر 13 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 262
*فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رمضان کے بعد سب سے افضل روز ے محرم کے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 263
*تہجد کی نماز پڑھنے کے لئے ایک نیند لینا ضروری ہے*
کیونکہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت ہے
مسئلہ نمبر 264
*نماز تہجد یا قیام اللیل، کی مسنون رکعت کم سے کم سات اور زیادہ سے زیادہ تیرہ ہیں۔*
حضرت عبداللہ بن ابو قیس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز کتنی پڑھتے تھے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے جواب دیا: کبھی چار نفل اور تین وتر( کل سات رکعات )کبھی چھ نفل اور تین وتر (کل نو رکعات )کبھی آٹھ نفل اور تین وتر (کل 11 رکعات) کبھی 10 نفل اور تین وتر (کل 13 رکعات) ادا فرماتے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز سات سے کم اور 13 سے زیادہ نہیں ہوتی تھی۔(رواہ ابو داؤد نے)
مسئلہ نمبر 265
اگر کوئی شخص تہجد کی مسنون رکعتوں کے علاوہ مزید نوافل ادا کرنا چاہے تو کر سکتا ہے
مسئلہ نمبر 266
نماز تہجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کااغلب معمول آٹھ رکعت نفل اور تین وتر کل 11 رکعت پڑھنے کا تھا ۔
مسئلہ نمبر 267
*نماز تہجد دو، دو یا چار، چار رکعات دونوں طرح پڑھنا مسنون ہے مگر دو، دو رکعت کر کے پڑھنا افضل ہے*
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ “نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء اور نماز فجر کے درمیان 11 رکعتیں نماز عطا فرماتے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے پھر ساری نماز کو ایک رکعت پڑھ کر وتر بناتے۔(اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔)
حضرت ابو سلمہ بن عبداللہ الرحمن رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رمضان میں رات کی نماز کیسی ہوتی تھی؟ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے جواب دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان یا غیر رمضان میں رات کی نماز 11 رکعتوں سے زیادہ نہ پڑھتے تھے، چار رکعتیں پڑھتے ان کے طول و حسن کا کیا کہنا،پھر چار رکعتیں پڑھتے جن کے طول و حسن کا کیا کہنا ، پھر تین رکعت وتر ادا فرماتے۔( اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔)
مسئللہ نمبر 268
*سفر کے دوران وتر ایک رکعت پڑھا جاتا ہے۔*
مسئلہ نمبر 269
*ایک ہی آیت کو بار بار نفل نماز میں پڑھنا جائز ہے۔*
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام فرمایا اور صبح تک ایک ہی آیت بار بار تلاوت فرماتے رہے۔
إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَ إِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ:
اللہ اگر انہیں عذاب کرے تو وہ تیرے غلام ہیں تو کر سکتا ہے اگر بخش دے تو غالب ہے حکمت والا ہے تجھے کوئی پوچھنے والا نہیں۔( اسے نسائی نے روایت کیا ہے)
مسئلہ نمبر 270
*نماز تہجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مندرجہ ذیل دعا استفتاح پڑھا کرتے تھے*
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز تہجد کے لیے کھڑے ہوتے تو شروع میں یہ دعا پڑھتے
*اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِیکائيَلَ. وَإِسْرَافِيْلَ فَاطِرَ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ أَنْتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا فِيْنَ عِبَادِكَ فِيمَا كَانِو فیہ يَخْتَلِفُوْنَ إِهْدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِيْهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِكَ إِنَّكَ تَهْدِي مَنْ تَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مستقیم* (مسلم)
*ترجمہ:*
یا اللہ تعالی جبرائیل علیہ السلام میکائیل علیہ السلام اور اسرافیل علیہ السلام کے رب زمین و اسمان پیدا کرنے والے حاضر اور غائب کے جاننے والے۔
لوگ جن دینی معاملات میں اختلاف کر رہے ہیں قیامت کے روز تو ہی ان کا فیصلہ کرے گا یا اللہ تعالی جن امور کا اختلاف کیا گیا ہے ان میں میری رہنمائی فرما یقینا جسے تو چاہتا ہے سیدھے راستے کی ہدایت دیتا ہے (روہ مسلم)
*الدعاء*
لوگ جن دینی معاملات میں اختلاف کر رہے ہیں قیامت کے روز تو ہی ان کا فیصلہ کرے گا یا اللہ تعالی جن امور کا دین میں اختلاف کیا گیا ہے ان میں میری رہنمائی فرما یقینا جسے تو چاہتا ہے سیدھے راستے کی ہدایت دیتا ہے
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333