November 16, 2026

بہاولنگربیورو رپورٹ (محمد اکرام قریشی ) بار ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کی مختلف تحصیلوں میں سالانہ انتخابات کا عمل مکمل، ایم پی اے بہاولنگر سہیل خان کے چھوٹے بھائی آصف خان ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر کامیاب۔

20250109_161604

بہاولنگربیورو رپورٹ (محمد اکرام قریشی ) بار ایسوسی ایشن ضلع بہاولنگر کی مختلف تحصیلوں میں سالانہ انتخابات کا عمل مکمل، ایم پی اے بہاولنگر سہیل خان کے چھوٹے بھائی آصف خان ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر کے صدر کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح بہاولنگر کی مختلف تحصیلوں میں بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے انتخابات کا مرحلہ آج مکمل ہوگیا، منچن آباد میں صدر محمد خالد شاہد بٹر ایڈوکیٹ 164 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل میاں ریاض احمد وٹو 106 ووٹ لے سکے ۔جنرل سیکرٹری حافظ محمد سلیم بلوچ ایڈووکیٹ 147 ووٹ ، تحصیل ہارون آباد میں صدارت کے لئے ریاض محمود باجوہ 107 ووٹ ، مدمقابل میاں آصف حسین جاہ 84 ، جنرل سیکرٹری حافظ عبد الرحیم 113 ، مدمقابل منصور حیات نیازی 77 ووٹ ، تحصیل فورٹ عباس چوہدری غلام سیف اللہ انور ایڈووکیٹ 88 ووٹ لیکر صدر مدمقابل چوہدری عبدالقیوم ایڈووکیٹ 43 ووٹ لے سکے ۔جنرل سیکرٹری محمد اکمل ایاز لنگڑیال ایڈووکیٹ 88 ،مدمقابل محمد حسین کھرل 42 ووٹ لے سکے ،بہاولنگر میں محمد آصف خان ایڈووکیٹ اور وقاص جاوید وٹو ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے میاں رستم علی جوئیہ اور چوہدری محمد یار ایڈووکیٹ کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوا انتحابی مرحلہ کانٹے دار ہوگا دونوں طرف سے جیت کے دعوے کئے جاتے رہے صدارت کے لئے محمد آصف خان ایڈووکیٹ 325 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل وقاص وٹو 279 ووٹ لےسکے , جنرل سیکرٹری کے لئے چوہدری محمد یار 343 ووٹ جبکہ رستم جوئیہ ایڈووکیٹ 255 ووٹ لے سکے محمد آصف خان ایڈووکیٹ مقامی ن لیگی ایم پی اے سہیل خان زاہد کے بھائی ہیں ۔