November 16, 2026

*قرآن فہمی اور قرآن خوانی* اتوار 12 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا *برادران اسلام*

20250106_072931

*قرآن فہمی اور قرآن خوانی*

اتوار 12 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*برادران اسلام*

دکھ کی بات تو یہ ہے کہ اللہ تعالی کے پیغام کو ہم نے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔ بلکہ ہمیں اس عظیم کتاب کو سمجھنے ہی نہ دیا گیا اور فہم قرآن سے دور رکھنے کے لئے طرح طرح کی تاویلیں گھڑی گئیں

علماء اکرام نے یہ کہہ کر ہمیں قرآن سے دور کر دیا کہ قرآن عام آدمی کی سمجھ میں آنے والی کتاب نہیں ہے اس کے سمجھنے کے لئے تو چودہ (14) علوم کا ماہر ہونا چاہیئے تب قرآن فہمی ہو گی مجھے تو یہ کہہ کر چپ کرا دیا گیا کہ آپ کالج کے پڑھے لکھے لوگ قرآن کو کیا سمجھیں گے بچے قرآن کو سمجھنے کے لئے سالہاسال علما اکرام کے سامنے چوتڑ رگڑنے پڑتے ہیں مگر قرآن مجید یہ چیلنج کرتا ہے کہ ہے کوئی جو میری آیات پر غور خوذ کرے اور اللہ تعالی فرماتے ہیں

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

اور بلا شبہ یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کردیا، تو کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا

در حقیقت مقصد نزول قرآن کچھ اور تھا اور آج کے کلمہ گو مسلمان نے اسے کیا بنا لیا۔

کیا قرآن مجید فرقان حمید مردے بخشوانے کے لۓ نازل کیا گیا تھا۔

کیا قرآن مجید اس لئے نازل کیا گیا تھا کہ اسے پڑھ پڑھ کر علاج کی غرض سے مریضوں پر پھونکیں؟

کیا یہ طبیبوں اور تعویزوں اور دم درود کے لئے بھیجا گیا؟

کیا قرآن قسم اٹھانے کی کتاب بنا کر بھیجا گیا؟

کیا قرآن مجید بچیوں کو قرآن کے ساۓ تلے رخصت کرنے کے لئے بھیجا گیا؟

قرآن مجید میں کوئی ایک آیت بھی مجھے ان مقاصد کی دلیل اور ثبوت کے طور پر نہیں ملی۔*

قرآن مجید کو پڑھیں سمجھیں اور اس پر عمل کریں اور اگر کہیں سمجھ میں نہ آئے تو اہل ذکر یعنی علماء اکرام سے پوچھ لیں۔ تعجب ھے که قرآن پر عمل کۓ بغیر ھمارا چھٹکارا کیسے ھو گا؟

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell:00923008604333