*خواتین کی نماز* بدھ 08 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا مسئلہ نمبر 216
*خواتین کی نماز*
بدھ 08 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 216
*عورت کا مسجد کی بجائے اپنے گھر کے گوشائے تنہائی میں نماز ادا کرنا افضل ہے*
حضرت ابو حمید سعدی رضی اللہ تعالی عنہ کی زوجہ حضرت امیر سعدی رضی اللہ تعالی عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا” یا رسول اللہ میرا جی چاہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد نبوی میں نماز پڑھوں” آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا “مجھے معلوم ہے کہ تو میرے ساتھ نماز پڑھنا چاہتی ہے لیکن تیرا ایک گوشے میں نماز پڑھنا اپنے کمرے میں نماز پڑھنے سے افضل ہے اور تیرا کمرے میں نماز پڑھنا گھر کے صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے- تیرا گھر کے صحن میں نماز پڑھنا محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے اور تیرا محلے کی مسجد میں نماز ادا کرنا میری مسجد میں نماز ادا کرنے سے افضل ہے۔”
راوی کہتے ہیں کہ حضرت ام حمید رضی اللہ تعالی عنہا نے اپنے گھر میں مسجد بنانے کا حکم دیا۔ چنانچہ ان کے لیے گھر کے اخری حصے میں مسجد بنائی گئی جسے تاریک رکھا گیا۔ یعنی اس میں روشندان وغیرہ نہ بنایا گیا اور وہ ہمیشہ اس میں نماز پڑھتی رہیں۔ حتی کہ اپ رضی اللہ تعالی عنہا اللہ تعالی سے جا ملیں ۔
(اسے احمد ابن حبان اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے)
مسئلہ 217
*شرعی احکام کی پابندی کرتے ہوئے خواتین نماز کے لیے مسجد میں جانا چاہیں تو انہیں منع نہیں کرنا چاہیے۔*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “عورتوں کو مسجد میں جانے سے منع نہ کرو ۔لیکن نماز پڑھنے کے لیے ان کے گھر مساجد سے بہتر ہیں۔
( ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 218
*عورتوں کو دن کے اوقات میں مسجد میں آنے سےگریز کرنا چاہیے۔*
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “عورتوں کو رات کے وقت مساجد میں آنے کی اجازت دو۔”( رواہ ترمذی۔)
مسئلہ نمبر 219
*عورتوں کو خوشبو لگا کر مسجد میں جانا منع ہے۔*
مسئلہ نمبر 220
*کسی عورت نے خوشبو لگائی ہو تو اس سے مسجد میں جانے سے پہلے دھو لینا چاہیے۔*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک عورت کو خوشبو لگا کر مسجد میں جاتے دیکھا تو پوچھا۔” اے اللہ کی بندی کہاں جا رہی ہو؟” عورت نے جواب دیا۔ “مسجد میں ۔”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ۔”کیا اس مقصد کے لیے تو نے عطر لگایا ہے؟”عورت نے جواب دیا ۔”جی ہاں !”حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہنے لگے” میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جو عورت خوشبو لگائے اور مسجد میں جائے اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی الا یہ کہ وہ خوشبو کو دھو ڈالے۔( اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے ۔
مسئلہ نمبر 220
*سر پر چادر یا موٹا دوپٹہ لیے بغیر عورت کی نماز نہیں ہوتی*
مسئلہ نمبر 221
*عورتوں میں مردوں کی صف سے الگ صف بنانی چاہیے۔*
مسئلہ 222
*عورت تنہا صف میں کھڑی ہو سکتی ہے۔*
مسئلہ نمبر 223
*عورتوں کی سب سے اچھی صف پچھلی ہے اور سب سے بری صف پہلی (مردوں سے متصل) ہے۔*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ عورتوں کی بہترین صف سب سے اخری اور بدترین صف سے پہلی یعنی مردوں سے متصل ہے اور مردوں کی بہترین صف پہلی اور بدترین آخری یعنی عورتوں سے متصل ہے۔( اسے ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا)
مسئلہ نمبر 224
*امام کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنے کے لیے مردوں کو سبحان اللہ اور عورتوں کو تالی(ہتھیلی کی پشت پر) بجانی چاہیے*
مسئلہ نمبر 225
*عورت کا اذان دینا سنت سے ثابت نہیں۔*
مسئلہ نمبر 226
*عورتوں اور مردوں کی نماز میں کچھ فرق نہیں۔*
*الدعاء*
یا اللہ تعالی سب مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مسجد میں باجماعت نمازی بنا دے تاکہ اللہ کا دین غالب آجائے۔
یا اللہ ہمارے حکمرانوں کو وطن عزیز میں اسلام نافذ کرنے کی توفیق عطا فرماء ۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333