November 16, 2026

گاؤں کا چوہدری پہلی مرتبہ بینک گیا، کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کر کیشئیر کو دے کر پوچھا: ” یہ رقم کتنے دنوں میں میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جاے گی؟”

IMG-20250107-WA0296

گاؤں کا چوہدری پہلی مرتبہ بینک گیا، کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کر کیشئیر کو دے کر پوچھا:
” یہ رقم کتنے دنوں میں میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جاے گی؟”
کیشئیر نے اسے جواب کہا:
” سر، اس میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں”
چوہدری نے بتایا:
” یار، یہ چیک جس بینک کا ہے، وہ تو آپ کے بینک کے بالکل سامنے سڑک کے اُس پار ہے، اتنے دن کیوں؟”
کیشئیر نے کہا:
“سر, آپ کی بات درست مگر، ہمیں کچھ رُولز فالو کرنے پڑتے ہیں، خواہ کوئی برانچ کتنی ہی قریب کیوں نہ ہو”
چوہدری نے کیشئیر کو ٹوکتے کہا:
” کیا مطلب اس بات کا؟”
کیشئیر نے کہا:
” آپ کو میں ابھی سمجھاتا ہوں، امید ہے بات آپ کی سمجھ میں آ جاے گی، فرض کریں، آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان کے سامنے ہو جاتا ہے، سڑک پر ہی آپ کی موت ہو جاتی ہے، پہلے آپ کو ہسپتال لے جائیں گے، پھر آپ کے گھر، اس کے بعد آپ کو غسل اور کفن کا مرحلہ آے گا، اس کے بعد ہی آپ کا جنازہ اٹھایا جاے گا۔ لوگ پھر آپ کو قبرستان لے جایں گے، جبکہ آپ تو مرے ہی قبرستان کے سامنے تھے نا۔
وہیں، اُسی وقت، آپ کو دفنایا کیوں نہیں گیا؟”