گھریلو تنازعہ پر شہری نے فائرنگ کر کے نوجوان بیٹے کو ہلاک جبکہ بیوی کو زخمی کر دیا ۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔
گھریلو تنازعہ پر شہری نے فائرنگ کر کے نوجوان بیٹے کو ہلاک جبکہ بیوی کو زخمی کر دیا ۔مقدمہ درج تفتیش شروع۔
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق موضع ساندہ کے کے رہائشی محمد انور والدعبدالستار موہل نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر دی۔ فائیرنگ کی ضد میں آکر اس کا 35 سالہ بیٹا علی احمد ولد محمد انور جان کی بازی ہار گیا۔جب کہ اس کی بیوی کرامت بی بی شدید زخمی ہو گئی ۔وجہ تنازعہ یہ تھی کہ محمد انور نے اپنے بیٹے علی احمد کو ڈیوٹی پر جانے کا کہا علی احمد کی طرف سے مسلسل انکار پر محمد انور نے طیش میں آکر گھر پڑی رائیفل سے فائرنگ کر دی ۔فائیرنگ کی ضد میں آ کر علی احمد جان بحق ہو گیا جبکہ اس دوران بیٹے کو چھڑانے کے لیے آئی کرامت بی بی فائیرنگ کی ضد میں آکر زخمی ہو گئی۔ جسے رورل ہیلتھ سینٹر ٹبہ سلطان پور اور پھر نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور نے مقتول علی احمد کے بھائی اور قاتل محمد انور کے بیٹے بشیر احمد ولد محمد انور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔