November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد 2025امید کا سال

IMG-20250107-WA0271

دل کی بات
خ ح شہزاد
2025امید کا سال
2024بہت سارے غم اور خوشیاں دیکر رخصت ھوگیآ۔اور حضور اکرم ﷺکی حدیث مبارکہ کے مطابق سال مہینوں میں مہینے دنوں میں اور دن گھنٹوں میں گزر رھے ھیں۔یقںنآ ھمارا دور قرب قیامت کآ دور ھے۔مادی ترقی اپنے عروج پر ھے اوراسکے آگے بس تباہی ہے۔انسان نے اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کا سامان تیار کررکھا ھے۔دجالی فتنے ہر روز نمودار ھورھے ھیں مسلمان بے عملی کی زندگی کی آخری حدوں کو چھو رھے ھیں عرب تباھی کے دہانے پر کھڑے جشن منا رھے ھیں۔فلسطین شام لبنان وغیرہ تباہ ھوچکے اور مسلمآن اپنے بھائیوں کو کفن دینے سے بھی قاصر ھیں۔دجال اور اسکے کآرندوں کے آگے ساری دنیا بے بس ھے۔اقوام متحدہ نامی نام نہاد عالمی فورم بھی بس قرارداد کے آگے کچھ نہیں کرسکا۔مسلمانوں کی بستیوں کو شہروں کو اجاڑ دیا حدیث مبارکہ کے مطابق پرندہ اڑے گا لاشوں کے ڈھیر کی وجہ سے کہیں اتر نہیں سکہ گا۔آج ڈرون اڑتا ھے تبآھی کے مناظر دیکھاتا تھک جاتا ھے۔لیکن تباھی ختم نہیں ھوتی۔سو احادیث مبارکہ کی مختلف اشکال ھوسکتی ھیں۔2025کآ سورج طلوع ھوچکا ھے ظلم وستم کا بازار گرم ھے صرف سال بدلہ ھے مسلمانوں کےحالات نہیں بدلے۔بلکہ ایک طرف تباھی ھی تباھی ھے اور دوسری طرف نئے سال کے جشن تھے۔سعودی اور اماراتی وغیرہ دنیاوی ترقی کے لیے ہر وہ کام کرنے کو تیآر ھیں جس سے انکی دولت میں اضافہ ھو۔خیر یہ قرون کی سوچ انکی تباھی کا اعلان ھے۔ لیکن سب کچھ جانتے ھوئے بھی عقل سے کام نہیں لے رھے۔جو کچھ میرے آقا ومولا حضرت محمد مصطفے ﷺنے فرمایا سب کچھ ھوکر رھے گا بس ھم حق کے طالب رھیں اور حق پر ہر ممکن چلنے کی کوشش کریں۔ایمان بچانا اب بہت ھی مشکل ھے۔اللہ تعالی رحم کرے۔حق پر چلنے کی توفیق دے۔2025امید کا سال ھے مسلمانوں کی واپسی کا سال ھے۔ان شاء اللہ دجالی فتنہ 2030تک کسی حد تک اپنے انجام کو پنچ جائے گا۔پاکستان میں سیاسی بدامنی یقنا ھمارے بہت سارے نہیں بلکہ سارے مسائل کی وجہ ھے اور آنے والے دنوں میں مزید ابتری دیکھ رھا ھوں۔بظاہر تو مزاکرات ھورھے ھیں لیکن یہ سب ٹوپی ڈرامہ ھے۔عوام کو بےوقوف بنانے کا ایک سیاسی ڈرامہ ھے۔اور پھر ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے لیے پورے سال کا مواد ہاتھ آجائے گا۔حکومتی اتحآدی بھی بلیک میل کریں گے اور اینے طے شدہ حصے سے زیادہ وصول کرنے کے چکر میں حکومت کو کسی وقت بھی لال جھنڈی دکھا سکتے ھیں۔امریکہ میں ٹرمپ کا صدر بننا امریکہ کے لیے یہ گوربا چوف بن سکتے ھیں۔2025سے امریکی زوال اسرائیل کے ساتھ ھی شروع ھونے والا ھے۔معاشی بدحالی دونوں دجالوں کو لے ڈوبے گی اور چین نئی طاقت بنے گا۔اور پاکستان بغل بچہ ھونے کے ناطے کچھ بہتر مقام کی طرف سفر کرے گا۔فلسطنیوں نے بہت قربانیاں دے لیں یقنا انہوں نے صبر اور بہادری کی تآریخ رقم کردی ھے۔اسرائیلی دجالی فتنہ نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی وہ وقت قریب ھے جب اسرائیل مسجد اقصی کو شہید کرکے اپنی تباھی پر مہر ثبت کرے گا اور گریٹر اسرائیل مٹ جائے گا۔امید وسوسے اور خوف کے ساتھ 2025کو خوش آمدید کہتے ھیں۔