November 16, 2026

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ* (گذشتہ سے پیوستہ) جمعہ 03 جنوری 2025 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241229_144806

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ*
(گذشتہ سے پیوستہ)

جمعہ 03 جنوری 2025
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئله نمبر 185
*رکوع اور سجدے کی متعدد مسنون تسبیحات میں سے دو یہ ہیں۔*

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکوع میں
*سُبْحَانَ رَبِّيَ العظیم*
(میرا عظیم رب پاک ہے)
تین مرتبہ کہتے ہوئے سنا اور سجدے میں
*سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَغلى*
( میرا بلند رب پاک ہے ) تین مرتبہ کہتے ہوئے سنا۔(ابن ماجہ

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدے میں یہی کہا کرتے *سَبُوحٌ قَدْ وَ رَبُّ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوح* ( رواہ مسلم)

مسئلہ نمبر 186
رکوع میں دونوں ہاتھ مضبوطی سے گھنٹوں پر رکھنے چاہئیں۔

مسئلہ نمبر 187
*رکوع میں دونوں بازو پھیلانے چاہئیں*

حضرت ابوحمید رضی اللہ تعالی عنہ صحابی کہتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کرتے تو اپنے ہاتھوں سے گھنٹے مضبوط پکڑ لیتے ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں پر رکھ لیتے اور اپنے بازو پھیلا دیتے(۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 188
*حالت رکوع میں کمر سیدھی اور سر کمر کے برابر ہونا چاہئے، اونچا ہو نہ نیچا*

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع فرماتے تو اپنا سر کمر سے نہ اونچا کرتے نہ نیچا کرتے بلکہ سر اور کمر برابر رکھتے ۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 189
*رکوع و سجود اطمینان سے نہ کرنے والا نماز کا چور ہے۔*

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” بدترین چور نماز کا چور ہے لوگوں نے پوچھا یا رسول الله صلی اللہ علیہ والہ وسلم نماز کی چوری کیسے؟ فرمایا ” نماز کا چور وہ ہے جو رکوع وجود پورا نہیں کرتا ۔ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔

مسئلہ نمبر 189
*رکوع اور سجدے میں قرآن کی تلاوت کرنا منع ہے*

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا لوگو!
یاد رکھو مجھے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔ (رواہ مسلم)

مسئلہ نمبر 190
*رکوع کے بعد اطمینان سے سیدھا کھڑا ہونا ضروری ہے*

حضرت ثابت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ ہمارے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز بیان کرتے تو پڑھ کر وضاحت فرماتے رکوع سے جب سر اٹھا کر قومہ کے لئے کھڑے ہوتے تو اتنی دیر کھڑے ہوتے کہ ہمیں گمان ہونے لگتا شاید حضرت “انس رضی اللہ تعالی عنہ سجدے میں جانا بھول گئے ہیں( رواہ بخاری)

حضرت ابو حمید رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے یہاں تک کہ ہر جوڑ اپنی جگہ پر آجاتا ۔”( اسے بخاری نے روایت کیا ہے

مسئلہ نمبر 191
رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونے کو” قومہ” کہتے ہیں حالت
قومہ میں ہاتھ باندھنے یا کھلے رکھنے کے بارے میں کسی حدیث سے وضاحت نہیں ملتی لہذا دونوں طرح درست ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرح نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء

آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333