November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ: اندرونِ شہر اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت، ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی مال بردار اوور لوڈڈ بڑی گاڑیوں غیر قانونی تجاوازات، اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے SSP عمرکوٹ عزیر احمد نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی کے عہدیداران اور متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

IMG-20250103-WA0137

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ: اندرونِ شہر اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت، ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی مال بردار اوور لوڈڈ بڑی گاڑیوں غیر قانونی تجاوازات، اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے SSP عمرکوٹ عزیر احمد نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی کے عہدیداران اور متعلقہ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق

یاد رہے ! مورخہء 24 دسمبر 2024 کو ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے اہم شاہراہوں اور اندرونِ شہر ٹریفک جام کے مساٸل، غیر قانونی تجاوازات، پبلک ٹرانسپورٹ، بس ٹرمنلز کے نظام، سڑک کنارے ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے ریڑھی بانوں، ٹھیلے اور چنگچی رکشہ والوں کے حوالے سے ضلعے کے تمام ٹرانسپورٹرز، ٹریفک سارجنٹ، آر ٹی اے اور میونسپل کمیٹی کے عہدیداران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا تھا۔

اجلاس میں تمام شرکا کے باہمی مشورے اور تعاون سے ٹریفک اور تجاویزات کے حوالے سے متعدد نقاط طے پاٸے جن پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں ایس ایس پی عمرکوٹ نے شہرکا وزٹ کیا ٹریفک نظام، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو چیک کیا۔

غیر قانونی تجاویزات کو ختم کرنے چنگچی رکشہ، ریڑھی بانوں، ٹھیلے والوں کو مقررہ مقام پر کھڑے رہنے اور اہم مقامات کا معاٸنہ کیا۔ انھوں نے 15 مددگار اور سٹی پولیس کو احکامات دیے کہ دی گٸیں تمام ہدایات پر من و عن عملدرآمد کریں۔ ٹریفک سارجنٹ، ضلعی انتظامیہ و میونسپل کمیٹی سے باہمی ربط میں رہیں۔

علاوہ ازیں پورے ضلعے میں اسنیپ چیکنگ اور ہولڈز اپ بھی جاری ہے۔
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ