وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )وزیراعلیٰ پنجاب کا زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ پر توجہ ہے کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی و ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز جاری ہیں
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )وزیراعلیٰ پنجاب کا زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ پر توجہ ہے کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی و ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز جاری ہیں
گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت ٹریکٹرز اور لیز لیولر دیئے جائیں گے گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ، غریب مستحق خواتین کو بھینس اور گائے تقسیم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ڈسٹرکٹ ایگر یکلچر ایڈوائزری اینڈ ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے اجلاس میں گندم اگاؤمہم، مفت ٹریکٹرز، لیزر لیولر سکیم،کسان کارڈ، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سبسڈائز ٹریکٹر سکیم،گندم کے پیداواری مقابلے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت کام کرنیوالے انٹرنی کی فیلڈ سرگرمیوں،کھاد کی ذخیر اندوزی پر کاروائیوں،انسداد سموگ کیلئے پاک سیڈر اور سپر سیڈرز سکیم، پیسی سائیڈ اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک انیشٹوز، لائیوسٹاک سروسز بارے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ پر توجہ ہے کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات کی خوشحالی و ترقی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب انیشٹوز جاری ہیں محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو مفت ٹریکٹرز اور لیز لیولر دیئے جائیں گے گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک کارڈ، غریب مستحق خواتین کو بھینس اور گائے تقسیم کی جا رہی ہیں اجلاس میں کاشتکاروں نے اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے قواعدوضوابط کے مطابق دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے