وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) بجلی چور قومی مجرم ہیں بلاامتیاز کاروائیاں تیز کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) بجلی چور قومی مجرم ہیں بلاامتیاز کاروائیاں تیز کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر
ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ٹاسک فورس کمیٹی برائے انسداد بجلی چوری اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف 3969استغاثہ متعلقہ تھانوں میں بھیجوائے گئے جس میں 3965پر مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے اور 67فیصد ریکوری ہوچکی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر عمر انہ توقیر نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں بلا امتیاز کاروائیاں تیز کی جائیں عدالتی کیسز کے حوالے سے دستاویزات قانونی تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئیں اس حوالے سے متعلقہ افسران و فیلڈ ملازمین کی ٹریننگ کرائی جائے تاکہ بجلی چور کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے میپکو افسران کو کاشتکاروں کے تحفظات سن کر قواعد و ضوابط کے مطابق دور کرنے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، اے ڈی سی ریونیو سید عثمان منیر بخاری،میپکو اور پولیس افسران سمیت دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے