November 24, 2026

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، حملہ آور دہشتگرد پسپا ہو کر فرار

20241123_213319

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے، حملہ آور دہشتگرد پسپا ہو کر فرار

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں نے رات دیر گئے اچانک حملہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس

25 سے 30 خوارجی دہشتگرد لکھانی چیک پوسٹ پر چاروں طرف سے حملہ آور ہوئے، ترجمان پنجاب پولیس

تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشتگردوں کی نشاندہی کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس

خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس کے جانبازوں نے مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کاروائی کی، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے نے مل کر خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، ترجمان پنجاب پولیس

پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی نے خوارجی دہشت گردوں کو پسپائی، فرار پر مجبور کر دیا، ترجمان پنجاب پولیس

موثر جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشتگرد بھاری جانی نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے، ترجمان پنجاب پولیس