October 1, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وہاڑی میں دو روزہ حفاظتی ٹیکوں کی مہارت کی تربیت مکمل کرنے والی سٹاف نرسز، لیڈی ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی

20241123_213319

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وہاڑی میں دو روزہ حفاظتی ٹیکوں کی مہارت کی تربیت مکمل کرنے والی سٹاف نرسز، لیڈی ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل، ڈبلیو ایچ او ای پی آئی ڈویژنل آفیسر ملتان ڈاکٹر شوکت علی سمیت دیگر شرکاء موجود تھے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام ہنر کی حفاظتی تربیت ایک اہم قدم تھا امید ہے کہ شرکاء ضلع میں بچوں کی صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اپنی نئی حاصل کردہ مہارتوں کو بروئے کار لائیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے کہا کہ امیونائزیشن کی تکنیکوں میں شرکاء کے علم اور مہارت کو اپ گریڈ کیا گیا دوروزہ تربیت حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کی کوریج کو بڑھانے میں سود مند ثاب ہو گی تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تربیت حاصل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے