October 2, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ضلعی انتظامیہ کا سموگ ایس او پیز کی خلاف کرنے والی گاڑیوں اور بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

20241123_213319

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ضلعی انتظامیہ کا سموگ ایس او پیز کی خلاف کرنے والی گاڑیوں اور بھٹہ جات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور نے 79گاڑیوں کی انسپکشن کی اور خلاف ورزی پر 3گاڑیاں بند،12کو چالان اور30ہزار روپے جرمانے عائد کئے جبکہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات عامر ارشاد کی زیر نگرانی انسپکٹر محمد جاوید نے ٹیم کے ہمراہ متعدد بھٹہ جات کو چیک کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مسمار کر دیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کاروائیوں سے ضلع وہاڑی ائیر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں کمی آئی ہے سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں، بھٹہ جات اور ٹائر جلانے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے اس کے علاوہ تینوں تحصیلوں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی کی بلدیہ باقاعدگی سے شاہراؤں اور چوکوں میں پانی کا چھڑکاؤ بھی کررہی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع وہاڑی کے ماحول میں پہلے کی نسبت بہتری آئی ہے