وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزنر ہیلتھ کونسل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزنر ہیلتھ کونسل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر،قیدیوں کی صحت کی جانچ کیلئے کٹس کی فراہمی،ادویات کی دستیابی،واٹر ڈسپوزل اینڈ مینجمنٹ ایشو، ڈینٹل یونٹ کے لوازمات کی دستیابی،ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم،میڈیکل آفیسر کے آفس میں فرنیچر کی عدم دستیابی سمیت دیگر ایجنڈا پیش کئے گئے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سائیکالوجسٹ ڈاکٹرکی ہفتہ میں تین دن جیل میں ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے جیل میں ضرورت کے مطابق کٹس اور فرنیچر کو فراہم کیا جائے اور محکمہ صحت جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیدیوں کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، جیل سپرنٹنڈنٹ عمران نوید اشرف، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر افسران موجود تھے