*چیو نٹیوں کا طرز حیات اور باہمی روابط* منگل 19 نومبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*چیو نٹیوں کا طرز حیات اور باہمی روابط*
منگل 19 نومبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*چونٹیوں کا خوراک محفوظ کرنے کا طریقہ*
آج سے چودہ سو سال پہلے عرب کے ریگستانوں میں جہاں کوئی میڈیا انٹرنیٹ کوئی لیبارٹری کوئی ڈاکٹر ہسپتال دوائیاں جدیدۃ سائنس کچھ نہیں تھی.!؟
لیکن اس وقت جو کچھ بتایا گیا آج وہ سب کا سب پوری دنیا مان رہی ہے جدید لوگ جدید طریقے سے ریسرچ کرنے کے بعد وہاں پہنچتے ہیں تو وہ آگے سے قرآن پاک موجود ہوتا ہے مطلب جو کچھ بتایا گیا ہے
وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْ دُ ہ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِ نْسِ وَ اطَّیْرِ فَھُمْ یُوْ زَ عُوْنَ ہ ۔۔حَتّیٰ اِ ذَآ اَ تَوْا عَلیٰ وَ ادِ النّمْلِ قَا لَتْ نَمْلَةُیّٰاَ یُّھَا النَّمْلُ ادْ خُلُوْا مَسٰکِنَکُمْ لَا یَحْطِمَنَّکُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُ ہ وَ ھُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ ہ[18]
ترجمہ:سلمان کے لئے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھے۔ یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا۔ اے چیوٹیو ! اپنے بلوں میں گھس جاؤ کہیں ایسا نہ ہو کہ سیلمان اور اس کے لشکر تمھیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔
ہو سکتا ہے کہ ماضی میں بعض لوگوں نے قرآن پاک میں چیونٹیوں کا مذکورہ بالا مکالمہ دیکھ کر اس پر نکتہ چینی کی ہو اور کہا ہو کہ چیونٹیاں تو صرف کہانیوں کی کتابوں ہی میں باتیں کرتی ہیں۔ البتہ ، حالیہ برسوں کے دوران ہمیں چیونٹیوں کے طریقہ حیات ، باہمی روابط اور پیچیدہ معلومات کے تبادلے کے حوالے سے بہت کچھ علم ہو چکا ہیں۔ یہ معلومات دور جدید سے پہلے کے انسانوں کو حاصل نہ تھیں۔ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ جانور یا حشرات (کیڑے مکوڑے) جن کا طرز حیات انسانی معاشرت سے غیر معمولی مماثلت رکھتا ہے، وہ چیونٹیاں ہی ہیں۔ اس کی تصدیق چیونٹیوں کے بارے میں درج ذیل حالیہ دریافتوں سے بھی ہوتی ہے۔
١) چیونٹیاں بھی اپنے مردوں کو انسانوں کی طرح دفناتی ہیں۔
۲) ان میں کارکنوں کی تقسیم کا پیچیدہ نظام موجود ہے جس میں نگران، نگران کارکن اور مزدور وغیرہ شامل ہیں۔
۳۳) کبھی کبھار وہ آپس میں ملتی ہیں اور گفتگو بھی کرتی ہیں۔
٤) ان میں باہمی تبادلہ (communication) کا ترقی یافتہ نظام موجود ہے۔
۵) ان کی کالونیوں (colonies) میں باقاعدہ مارکیٹیس (markets) ہوتی ہیں جہاں وہ اشیاء کا تبادلہ کرتی ہیں۔
۶) سردیوں میں لمبے عرصے تک زیر زمین رہنے کے لئے وہ اناج کے دانوں کا ذخیرہ بھی کرتی ہیں۔اور اگر کوئی دانہ پھوٹنے لگے، یعنی اس سے پودا بننے لگے تو وہ فوراً اس کی جڑیں کاٹ دیتی ہیں۔ جیسے انہیں یہ پتا ہو کہ اگر وہ اس دانے کو یونہی چھوڑ دیں گی تو وہ بڑھنا اور پکنا شروع کر دے گا۔ اگر ان کا محفوظ کیا ہوا اناج کسی بھی وجہ سے مثلاً بارش سے گیلا ہو جائے تو وہ اسے اپنے بل سے باہر لے جاتی ہیں اور دھوپ میں سکھاتی ہیں۔ جب اناج سوکھ جاتا ہے تبھی وہ اسے بل میں واپس لے کر جاتی ہیں۔ یعنی یوں لگتا ہے، جیسے انہیں یہ علم ہو کہ نمی کی وجہ سے اناج کے دانے سے جڑیں نکل پڑیں گی جو دانے کو اس قابل نہیں چھوڑیں گی کہ اسے کھایا جا سکے۔
سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ چیونٹیاں اناج اور بیجوں کو جمع کرنے کے بعد ان کو زمین میں لے جانے اور انہیں زمین کے اندر اپنے بِلوں میں رکھنے سے پہلے دو حصوں میں توڑ دیتی ہیں،
کیونکہ اگر اناج و بیج دو حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے تو وہ زمین کے اندر ہی پھوٹ جاتا ہے ہرا ہوجاتا.
*چیونٹیوں کی دھنیے پر ایڈوانس ریسرچ*
چیونٹیاں دھنیا کے بیج کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں، کیونکہ ایک دھنیا کا بیج ہی ہے جو دو حصوں میں بٹنے کے بعد بھی پھوٹ سکتا ہے،
اس لیے چیونٹیاں اس کو چار حصوں میں کاٹ کر تقسیم کرتی ہیں پھر اپنے بلوں کے اندر محفوظ کر کے رکھتی ہیں….
سوچنے کی بات..!
ان سب کو یہ کس نے سکھلایا…؟
یقینا” یہ گہرا علم رب کائینات نے انھیں ودیت کیا جیسے انسان کو علم سیکھایا۔
*سبحان الله وَ بِحَمدہ*
*سبحان اللہ العظیم.*
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell:00923008604333
چیونٹیوں کا طرز حیات اور باہمی روابط