November 16, 2026

قصور لاہور پولیس کے جوانوں کا ضلع قصور کی حدود میں شہری پر تشدد اور مار پیٹ،جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد پیسے چھین لئے،کاروائی کا مطالبہ

IMG-20241119-WA0339

قصور
لاہور پولیس کے جوانوں کا ضلع قصور کی حدود میں شہری پر تشدد اور مار پیٹ،جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد پیسے چھین لئے،کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق صابر مسیح ولد یونس مسیح ذات کرسچن رہائشی موضع لکھنیکی قصور نے تھانہ مصطفی آباد للیانی میں درخواست دی کہ کا وہ ایک بیوپاری ہے اور مال مویشی کی خرید و فروخت کا کا کرتا ہے اور وہ اپنی مذہبی دعا کے لئے مورخہ 10/3/24 کو بہار کالونی لاہور گیا اور واپسی پر جب وہ مصطفی آباد راجباہ حدودِ تھانہ مصطفی آباد قصور کے پاس پہنچا تو دس بجے کے قریب لاہور پولیس کے ملازم ارسلان اور محرر چوکی سبزی منڈی نزد گجومتہ لاہور اور 4 کس نا معلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے 270000 روپے ہتھیا لئے اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنی کی دھمکیاں دیں
سائل نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے پولیس گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات