124

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صحافت غریب لوگوں کے حقوق اور مسائل اجاگر کرنے کا نام ہے صدر عارف رضا ملک۔ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کا اجلاس ہوا اجلاس میں تمام عہدے داران وممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک حافظ ثاقب محمود نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صحافت غریب لوگوں کے حقوق اور مسائل اجاگر کرنے کا نام ہے صدر عارف رضا ملک۔ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد کا اجلاس ہوا اجلاس میں تمام عہدے داران وممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت قرآن پاک حافظ ثاقب محمود نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدالرشیدیوسفی نے پڑھی اجلا س کی صدارت عارف رضا ملک نے کی اجلاس میں نواب ظفر علی ناگرا حاجی اصغر علی بھٹی ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ملک لطیف چوہان ایم آصف قمر ارسلان یوڈی عرفان کھوکھر۔زاہد حسین انجم عبد الرشید یوسفی اسلم شاہین چوہدری تنویر۔منور قریشی حافظ ثاقب محمود استاد غلام قادر سمیت دیگر نے شرکت کی اور سینئیر نائب صدر محمد جمیل اختر چوہدری اور سید شاہد حسین شاہ ٹیلیفون پر رابطے میں رہےصدر عارف رضا ملک نے کہا صحافت ظلم کے خلاف جہاد کا نام ہے۔ صحافت کو بدنام نہ کرو۔غریب اور مظلوم کا ساتھ دے کر ان کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچاوُ۔ یاد رھیکہ ریاست صرف میری اور بڑے لوگوں کی نہیں ہے اس کے حصے دار غریب لوگ بھی ہیں۔ جب کوئی صحافی کسی غریب اور مظلوم کی آواز اٹھانے لگے تو اس کا ساتھ دو اور سب دوستوں کو میرا یہ پیغام ہے کہ یہ قلم ہم نے حق کو سچ لکھنے کے لیے اٹھایا ہے اس مقدس پیشہ شعبہ صحافت کو بد نام نہیں کرنا اجلاس میں پریس کلب کے مسائل کے حل کے لیے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں