*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ دین اسلام ہر معاملہ میں اعتدال اور میانہ روی کی راہ دکھاتا ہے۔ قرآن مجید میں ماؤں کے لئے واضح حکم موجود ہے کہ اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں، اسی حکم پر اگر عمل کر لیا جائے تو آبادی میں بے ہنگم اضافہ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس خیالات اظہار کا اظہار انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی چوھدری عاصم ہدایت سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی عوام الناس میں آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنائے کیونکہ زیادہ آبادی پاکستان کی معیشت پر بوجھ ہے اس لیے ضروری ہے کہ عوام بڑھتی آبادی کو قابو میں لانے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔ اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی اوکاڑہ کی ماہ مئی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عالمی یوم آبادی 11 جولائی کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران اور ضلعی رابطہ کمیٹی کے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ عالمی یومِ آ بادی کے تقریبات میں حصہ لیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔