127

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی،سیکرٹری زراعت پنجاب جناب افتخار علی سہو کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر زراعت

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی،سیکرٹری زراعت پنجاب جناب افتخار علی سہو کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب چوہدری عبدالحمید، ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال چوہدری شہباز اخترکی زیر نگرانی، چوہدری محمد اعجاز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل دیپال پور ڈاکٹر محمد آصف رفیق نے اطلاع پر کسان بیلی زرعی سپرے سنٹر کے سٹور واقع غلہ منڈی روڈ نزد دربار سائیں عبدالرزاق رزاقی تحصیل دیپالپور کو چیک کیا ڈیلر مذکور نے سٹور میں مختلف کمپنیوں کی غیر ڑجسٹرڈ کھادیں جن میں ایگرو ورلڈ کیمیکلز لاہور کی کھادیں بیلسٹک کراپ سپلیمنٹ 1730 لیٹر، ڈگر کراپ سپلیمنٹ 3648 لیٹر، کارگو کراپ سپلیمٹ 944 لیٹر،نائٹروسلف نائٹروجن %20 840 لیٹر، شاہکار بی او پی 2500 کلوگرام، ریوو کراپ سپلیمنٹ 40 لیٹر، ہیٹرک کراپ سپلیمنٹ 4440 کلوگرام، میگ گرین میگنیشئیم 1400 کلوگرام، نیوٹری فاس 500 کلوگرام، ایس او پی کراپ سپلیمنٹ 125 کلوگرام اور پرفیکٹ ایگرو کیمیکلز پنڈی بھٹیاں کی COB 500 لیٹر زنک کھادیں مالیتی ایک کروڑ ستائیس لاکھ روپے برائے فروخت ذخیرہ کر رکھی تھیں جب ڈیلر نذر فرید ولد محمد حیات سے ان کھادوں کی بابت رجسٹریشن و لائسنس طلب کیا جس پر ڈیلر مذکورہ کسی بھی قسم کے کاغذات وغیرہ مہیا کرنے سے قاصر رہا۔ مزید چھان بین کرنے پر معلوم ہوا کہ متذکرہ بالا پروڈکٹس کی رجسٹریشن اور لائسنس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے جس پر فوری طور ایکشن لیتے ہوئے تمام مال کو قبضہ میں لیا گیا اور فرد مقبوضگی مرتب کرکے حوالہ پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کر دیا گیا۔اور ڈیلر مذکورہ اور دیگر ذمہ داران کے خلاف بغرض اندراج ایف آئی آر استغاثہ جمع کروادیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل دیپال پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا معاشی استحصال کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں