September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سرکاری اسکول پر پولیس کا دھاوا، استاد کو طلبہ کے سامنے مبینہ تشدد

IMG-20260904-WA0235
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سرکاری اسکول پر پولیس کا دھاوا، استاد کو طلبہ کے سامنے مبینہ تشدد کے بعد ساتھ لے گئی ضلع نوشہروفیروز کے مختلف تھانوں کی پولیس نے پھل یونین کونسل کے گورنمنٹ پرائمری اسکول شیر محمد مگسی پر مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔پولیس اہلکاروں نے اسکول میں موجود استاد عالم خان لاشاری کو طلبہ کے سامنے مبینہ طور پر تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کے دوران معصوم طلبہ خوف و ہراس کا شکار ہوگئے اور اسکول میں چیخ و پکار مچ گئی۔واقعے پر اساتذہ، والدین اور شہری حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس کارروائی کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0