September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد نیاز حسین سومرو اپنے عہدے سے رٹائرڈ ہوگئے۔

IMG-20260904-WA0239
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد نیاز حسین سومرو اپنے عہدے سے رٹائرڈ ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر حبیب الرحمن آرائیں کی جانب سے نیاز حسین سومرو کو ریٹائرمنٹ کے روز تمام پنشنری مراعات کی ادائیگی کی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیرآباد نیاز حسین سومرو اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شہید بینظیرآباد کی جانب سے انہیں تمام پنشنری مراعات کی ادائیگی مکمل کردی گئی، جن میں کميوٹیشن، ایل پی آر، جی پی ایف اور پنشن کے واجبات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (DAO) حبیب الرحمٰن آرائیں نے رٹائرڈ ہونے والے جج شہید بینظیرآباد نیاز حسین سومرو کو پینشن سلپ اور دیگر مراعات کے چیک حوالے کئے اور رٹائرڈ ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز حسین سومرو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی میں صحت، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر رٹائرڈ ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز حسین سومرو نے تمام مراعات ایک ساتھ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سرکاری ملازم و افسران کی خواہش ہوتی ہے کہ رٹائرمنٹ کے موقع پر تمام مراعات ایک ساتھ ملیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹریژری کے نظام میں یہ بہتر کام ہوا ہے کہ ملازمین کو ایک ساتھ تمام مراعات دی جارہی ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر-I امجد حسین مغل، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر-II پیر بخش رند، اکاؤنٹنٹس غلام مرتضیٰ مگسی، علی شیر اور وقار احمد، آڈیٹرز طالب حسین، جاوید احمد، علی رضا بھٹی اور الطاف حسین مری سمیت ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0