شہید کانسٹیبل ظاہر شاہ کے بیٹے ابرار احمد کو شہداء پیکج کے تحت بطور کانسٹیبل تقرر نامہ جاری۔
شہید کانسٹیبل ظاہر شاہ کے بیٹے ابرار احمد کو شہداء پیکج کے تحت بطور کانسٹیبل تقرر نامہ جاری۔
خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز
دیر بالا:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی ہدایات کی روشنی میں شہداء پیکج کے تحت شہید کانسٹیبل ظاہر شاہ کے بیٹے ابرار احمد کو بطور کانسٹیبل بھرتی کا تقرر نامہ حوالے کیا۔ڈی پی او دیر بالا نے ابرار احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ابرار احمد کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور محکمہ پولیس کے وقار کے لیے دیانتداری، فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔