September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان۔

IMG-20260904-WA0232
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان۔

پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پہلی بار اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ میں طالب علموں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلی مرتبہ کسی سرکاری ادارے میں طالب علموں کو ایڈوائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلی مرتبہ کسی سرکاری ادارے میں طالب علموں کو ایڈوائزری بورڈ کا ممبر بنایا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بارکسی سرکاری ادارے میں طلبہ کو ایڈوائزری بورڈ میں لیا گیا ہے، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں طالب علم بھی شریک ہوئے جب کہ ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےکی۔اجلاس میں وزیرکھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان اب کھیلوں کی پالیسی اور فیصلہ سازی میں براہِ راست شریک ہوں گے،کالجزاوریونیورسٹیز میں اسپورٹس کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ یونیورسٹیوں میں بھی اسپورٹس کوٹہ سسٹم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ایڈوائزری بورڈ کی معیاد ایک سال ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0