September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حمزہ شکیل اعوان نے کہا ہے کہ خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کرکے ہمیں

IMG-20260904-WA0229
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک حمزہ شکیل اعوان نے کہا ہے کہ خلقِ خدا کی بے لوث خدمت کرکے ہمیں دلی خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے، کیونکہ بے لوث عوامی خدمت ہمارے آباواجداد کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔
ملک حمزہ شکیل اعوان نے کہا کہ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان بھی خدمتِ خلق کے اس عظیم مشن کو نہایت خوش اسلوبی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلع خوشاب کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اجتماعی کاوشوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ضلع خوشاب کے عوام کی اجتماعی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا عوامی خدمت کا یہ سفر خلوص، جذبے اور باہمی تعاون کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0