117

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو انجینئر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبد الرشید کے علاوہ تما م متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے اے ڈی سی (جی)کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبر دآزما ہونے کے سلسلہ میں کنٹی جنسی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے صدر اجلاس کو بتایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال اور ہل ٹورنٹ سے نمٹنے کیلئے 14 سیکٹرز پر ریسکیو عملہ الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے قبل تمام متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری سامان اور مشینری کو فنگشنل رکھیں۔انہوں نے سی او ایم سی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی واٹرنگ سیٹس کی انسپکشن کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ڈی واٹرنگ سیٹس چالو حالت میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں کی گذرگاہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے ۔انہوں نے ایکسئن ہائی وے اور ایریگیشن کو ہدایت کی کہ تمام برساتی نالوں پر قائم پلوں، سیفن اور کلوٹس کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں