*جامعہ کراچی: ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی جبکہ 188طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم ایس اور ایل ایل ایم کی ڈگریاں تفویض*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے حالیہ اجلاس میں ایک طالبعلم کو ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی) باون طلباوطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ ایک سو پچیس طلباوطالبات کو ایم فل، دو طلبہ کو ایل ایل ایم، آٹھ طلبہ کو کورس ورک(تیس کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس جبکہ ایک طالبعلم کو ماسٹر آف سرجری (ایم ایس) کی ڈگری تفویض کی گئی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی) کی ڈگری حاصل کرنے والوں پروفیسر ڈاکٹر سید مشرف (کیمیاء) جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں روما ساجد (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، عائشہ امان اللہ (بائیوٹیکنالوجی)، عنبر خان (بائیوٹیکنالوجی، کبجی)، ایم حمزہ فاروقی (بزنس ایڈمنسٹریشن)، سیدہ فرح بخاری (کیمیاء)، شہباز شمیم محمد رمضان، اریج علوی اور انیلا بشیر (کیمیاء، ایچ ای جے) ماہ پارا نعیم (کامرس)، آفاق علی خان، رابعہ شاکر، ارباب محمد جہانداد (معاشیات)، محمد شاہد (انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز)، محمد ارشد اور علی رفیع (ایریا اسٹڈی سینٹر فار یورپ)، محمد آصف (جغرافیہ)، شمون نوشاد (ہیلتھ، فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، ایرک شرون شہزر (بین الاقوامی تعلقات)، منیر احمد (اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس، شیخ زید اسلامک سینٹر)، سید وصی حیدر زیدی (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹرو فزکس)، عابد حسین اور ایم شاہ رخ شاہ نواز (قانون)، تہمینہ بتول (میرین بائیولوجی)، محمد بلال، سید سکندر شیرازی، حرا نبی، ماریہ خان اور فائزہ رُباب (ریاضی)، عمیر علیم، جاذب شفیق، محمد اصرار خان، کنول خان اور شمائلہ خالد (مالیکیولر میڈیسن، پی سی ایم ڈی)، فہد صدیقی (فارماسیوٹیکس)، سعدیہ سوری، ڈاکٹر سحر فاطمہ ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر انجم رحمن ایم بی بی ایس (فارماکولوجی)، حسّانہ کوکب (فزکس) فاطمہ علی خان اور ڈاکٹر سیدہ حمیرا بانو جعفری ایم بی بی ایس، (فزیالوجی) سیدہ افشاں عزیز (سیاسیات)، سعدیہ ارم خان (پروٹیومیکس، این سی پی)، عارف حسین اور حافظ محمد سرفراز نہال (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد اویس نعیم (قرآن وسنّہ)، حرا (سندھی)، سعدیہ رحمن (عمرانیات) راشد الحق (اردو)، عمیر خان (ویمنز اسٹڈیز)، رحمت اللہ خان اور سیدہ بتول زہرہ (زولوجی) شامل ہیں۔ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد حماد الحق، سید مجتبیٰ علی نظامی، سیماب نعیم، سائرہ بانو، لکی بزینجو، سیدہ صدف شاہ، محمد اشفاق اور نائلہ رحمت (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، اقراء شہزادی، نائمہ سلیم اور فرزین جمال (بائیو کیمسٹری)، بختاور (بائیوکیمسٹری، بی ایم ایس آئی)، عظمیٰ حفیظ (بائیوٹیکنالوجی)، عروج عالم، سیدہ ماریہ زیدی اور حریم شاہین عباسی (بائیوٹیکنالوجی، کبجی)، سیدہ ندا زہرا رضوی، نمیرا خالد، ثمرین اور فاروق احمد (نباتیات)، عبد المنون اور لبنیٰ معراج (کیمیاء)، زمارا سرور، حرا ناز، کنزا نصیر، نبیلہ کوثر، عطیہ حبیب، فیصل خان، سعدیہ گل، ندیم احمد، زاہدہ بتول اور ماہ جبین حسان (کیمیاء، ایچ ای جے)، حبیبہ علی اور اقصیٰ سلیم (کلینیکل سائیکلوجی)، فہیم احمد، احسن منظور اور صائمہ (کمپیوٹر سائنس)، زنیرا ندیم (انگلش لٹریچر)، سحر اظہر دار اور مائیکل ہائی مین سیمون (ایریا اسٹڈی سینٹر فار یورپ)، سید جاذب شمیم (جنرل ہسٹری)، نازیہ رفیق کہر، کنیز بتول، محمد وسیم، شمع ناز، اسماء نسیم اور شیرین(جغرافیہ)، بینش ظفر (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز) داؤد (تاریخ)، محمد عرفان احمد اور ریحان شاہد (اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس، شیخ زید اسلامک سینٹر)، عبد الروف خان (اسلامک ہسٹری)، محمد سعد سعید (اسلامک لرننگ)، انزا ابراہیم، عبد الرحمن، ناصرشاہ، وسیم عبد اللہ اور وجیح احمد زکئی (اسلامک اسٹڈیز بمع کمپیوٹر ٹیکنالوجی، شیخ زید اسلامک سینٹر)، محمد فرمان اور زامل متین (میرین بائیولوجی)، سونیا شہزاد اور صباء ناز (ابلاغ عامہ)، نور العین، فرح ناز، محسن علی، شہناز، زوبیہ خالد، سمعیہ حنیف، عائشہ طارق اور زینب انصاری (ریاضی)، ماہین ضیاء اور کرن محبوب (خرد حیاتیات)، شائستہ سید (خرد حیاتیات بی ایم ایس آئی)، ابیرا جاوید، ایمن عامر، عائشہ رضا، سیما زیدی، وقار احمد اور سحر خورشید (مالیکیولر میڈیسن)، زوہا خان (مالیکیولر میڈیسن پی سی ایم ڈی) نازش خان (پاکستان اسٹڈی سینٹر)، جسرہ فرہین (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، رضوانہ رحمت (فارماسیوٹیکس) ایمن ماجد، فہیم الدین اور شمائلہ (فارماکوگنوسی)، ثناء سہیل، سدرۃ المنتہیٰ، انوشا احمد، وردہ جاوید، اُجالا اور طوبیٰ اسحاق شیخ (فارماکولوجی)، عائشہ زیب النساء (فارمیسی پریکٹس)، ساجد حسین، یارمحمد، معیز اور طلحہٰ افتخار (فلسفہ)، یمنٰی علی صدیقی سبزواری (فزکس)، یُسرا سلیم (فزیالوجی)، سید نثار مہدی اور سید صفدر عباس رضوی (سیاسیات)، سمیرا سیالوی، سیدہ بنت زہرا نقوی، حمیرا خورشید، ثانیہ معراج اور سیجل منور (نفسیات)، داور حسین (پبلک ایڈمنسٹریشن)، محمد عثمان یوسف (قرآن و سنہ)، خاوند دینو (سندھی)، فضاء عباس بھٹو اور نجیب الرحمن (عمرانیات)، اسراخالد (ٹیچر ایجوکیشن)، دیبا مشتاق اور ارم (اُردو)، حافظ محمد زبیر وارثی، رحمت قیوم، عمر فاروق، خالد حسین، سید ثناء اللہ آغا، فیصل منیر اور منیب الرحمن (اُصول الدین)، توقیر احمد طفیل (ویمنز اسٹڈیز)، عائشہ سکندر، ثوبیہ اور انیلہ کریم (حیوانیات) شامل ہیں۔ ماسٹر آف سرجری (ایم ایس) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر سید فہد احمد (ایم بی بی ایس) جبکہ ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں شکیل احمد اور ارم افتخار احمد شامل ہیں۔
ایم ایس کورس ورک (تیس کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں محمد عقیل اعظم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، محمد خرم خان، کاشف نصیر (کمپیوٹر سائنس)، عائشہ فاروقی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، رُتابہ رضوان (جینیات)، مریم توحید (ابلاغ عامہ)، مہرالنساء (خرد حیاتیات) اور محمد امین (فلسفہ)شامل ہیں۔