6

شہناز شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ میزبان اور ہدایت کارہ ہیں۔شہناز شیخ نے ڈراما سیریل تنہائیاں

شہناز شیخ پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ میزبان اور ہدایت کارہ ہیں۔شہناز شیخ نے ڈراما سیریل تنہائیاں اور ان کہی کے ساتھ ساتھ انکل سرگم شو میں بھی کام کیا ہے۔ اپنے ٹیلی ویژن زندگی کے کامیاب کیریئر کے بعد، انھوں نے 1990ء کی دہائی کے وسط میں فلمی دنیا کو چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد اب تک کسی فلم یا ڈرامے میں کام نہیں کیا
شہناز شیخ برما کے کالا میں 11 جون 1962ء کو پیدا ہوئیں اور والدین کے ہمراہ 1965ء میں اقوام متحدہ کے مہاجر کی حیثیت سے پاکستان ہجرت کر گئیں اور اپنی خالہ، کلاسیکل موسیقار صفیہ بیگ سمیت اپنے اہل خانہ کے ساتھ، لاہور میں قیام پزیر ہوئیں۔شہناز شیخ نے کانوونٹ آف جیسس اینڈ میری،لاہور اور بعد میں نیشنل کالج آف آرٹس میں تعلیم مکمل کی جہاں انھوں نے فائن آرٹس میں ڈگری حاصل کی
شہناز شیخ نے 24 دسمبر 1982ء کو شادی کی، جو ایک پاکستانی ٹیلی وژن کی شخصیت بھی ہیں۔شہناز کے دو جڑواں بیٹے ہیں نومبر 2005ء میں شہناز شیخ نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر شمالی پاکستان میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے ایک فلاحی تنظیم ایف ای ایم کے ساتھ کام کیا
شہناز شیخ لاہور میں رہتی ہیں اور 18 سال سے زیادہ عرصے سے، پہلے ایچیسن کالج اور اب لاہور گرائمر اسکول میں بچوں کو ڈراموں کی تعلیم اور تربیت دیتی ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں