سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے سرگودھا میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمشنر حافظ شوکت علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس شہداء کے اہل خانہ خصوصی مہمان تھے جبکہ آر پی او محمد شہزاد آصف، ڈی پی او توقیر محمد نعیم، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری، اعلیٰ پولیس افسران اور مختلف سول اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔تقریب میں شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، ملی نغمے اور خراجِ عقیدت پر مبنی ترانے پیش کیے گئے جبکہ شہداء کے بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ آر پی او اور ڈی پی او نے شہداء کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس شہداء نے قوم کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء نے بے مثال صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور پنجاب پولیس کے تمام شہداء کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس امر کو بھی سراہا کہ پولیس کا اپنے شہداء کے ورثاء سے مسلسل رابطہ ایک قابلِ تقلید روایت ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]