8

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور کولیشن فار ٹوبیکو کنٹرول پاکستان (سی ٹی سی پاک )کے زیر اہتمام اور اشتراک سے لاہور میں ایک اہم عوامی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں مقررین اور شرکاء نے نسوار کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اور اس پر تصویری انتباہ کا لازم ہونا اور اسے انسداد تمباکو کے قوانین میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سیمینار میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سنبل ملک ، زیبا غفار ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر عزیر احمد ، ایڈوکیٹ فرحانہ الیاس، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت، ڈاکٹر خالدہ پی ایچ ڈی ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی نمائندگان اور ہیلتھ ایکسپرٹس نے شرکت کی۔ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمباکو اور نکوٹین کا استعمال بظاہر پرکشش نظر آتا ہے مگر اس کے اندر چھپے ہوئے نقصانات انسانی صحت ذہنی نشوونما، تعلیمی کارکردگی اور معاشرتی زندگی کے لیے انتہائی خطر ناک ہیں۔ سیمینار میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد تمباکو اور نکوٹین کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔ مقررین میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سی ٹی سی پاک ذیشان دانش نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمباکو اور نکوٹین کا استعمال بظاہر پرکشش نظر آتا ہے مگر اس کے اندر چھپے ہوئے نقصانات انسانی صحت، ذہنی نشوونما، تعلیمی کارکردگی اور معاشرتی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس “پرکشش جال” سے بچانے کے لیے مشترکہ اور منظم کوششوں کی ضرورت ہے۔سیمینار میں اساتذہ، والدین اور تعلیمی اداروں کے کردار پر بھی زور دیا گیا اور کہا گیا کہ نوجوانوں کی بہتر رہنمائی اور نگرانی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ ساجد حسین کوآرڈینیٹر شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ تمباکو اور نکوٹین آج کے دور میں نوجوان نسل کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہمیں صرف آگاہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسل کو ایک صحت مند اور تمباکو سے پاک ماحول فراہم کر سکیں۔ شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس مشن کو مزید مضبوط اور مؤثر بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کا مشترکہ کردار اس مسئلے کے حل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہےسیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی میں تمباکو کنٹرول کے حوالے سے آگاہی دیتے رہیں گے اور اس جہاد کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں