11

مقصدِ حصول پاکستان، نفاذِ اسلام:

مقصدِ حصول پاکستان،
نفاذِ اسلام:

منگل 04 اگست 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

پاکستان میں نفاذِ اسلام ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر ہم دیگر نظاموں کو ہی آزماتے رہے تو اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود کبھی وہ مقاصد حاصل نہ کر سکیں گے جن کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا۔

میرے ذاتی مشاہدے سے یہ حقیقت آشکار ہوئی ہے کہ سعودی عرب میں اسلامی سزاؤں کے نفاذ کی وجہ سے عالمی طور پر مثالی امن قائم ہے اور یہ قوانین بلا امتیاز سب کے لیے برابر ہیں۔

میرا یہ ماننا ہے کہ اگر قانونی عمل درآمد میں شاذ و نادر کوئی انسانی غلطی ہو بھی جائے، تب بھی ان سزاؤں کے دور رس اور مثبت نتائج ہی برآمد ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ایک شخص اپنی زندگی میں صرف ایک بار اپنی آنکھوں سے کسی چور کے ہاتھ کٹتے دیکھ لے، تو میرا یہ دعویٰ ہے کہ وہ شخص پوری زندگی جرم کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔

قرآنِ مجید میں بھی حدود کے نفاذ کے وقت لوگوں کی موجودگی کا یہی مقصد اور حکمت بیان کی گئی ہے،
جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَائِفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِينَ (سورۃ النور: ۲)
ترجمہ: اور چاہیے کہ ان دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ موجود ہو۔

یہ اجتماعی موجودگی دراصل لوگوں کے لیے عبرت کا ذریعہ بنتی ہے تاکہ معاشرہ جرائم سے پاک رہے اور امن و امان کا گہوارہ بن سکے۔

وما علينا إلا البلاغ المبين

تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک، سرگودھا
Cell: 00923008604333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں