google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
15

سب پھڑے جانڑ گے : فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار میں اسلام آباد کی خاتون “ایس ایس پی آپریشنز”

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سب پھڑے جانڑ گے : فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار میں اسلام آباد کی خاتون “ایس ایس پی آپریشنز” گرفتار ۔۔۔ ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایس ایچ او صاحب نے فریقین کو بلا رکھا تھا ، ایک فریق کی جانب سے ایک خاتون بڑھ چڑھ کر بول رہی تھی ، اداکارہ میرا کی طرح گلابی انگریزی بھی بولتی رہی ، اسکا دعویٰ تھا کہ اس نے سی ایس ایس کررکھا ہے اور اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشنز تعینات ہے ،اس لیے جیسا وہ کہے ویسے کارروائی کی جائے ، تھانے میں تعینات ایک گریجوایٹ اے آیس آئی کو خاتون کی گلابی انگریزی اور سی سی ایس پاس ہونے پر شک گزرا ، خاتون سے اسکا تعارف اور ثبوت مانگے گئے جو اس نے اپنے بیگ میں ڈال رکھے تھے ، لیڈیز ایس ایچ او کو طلب کر لیا گیا اور حکام بالا سے درخواست کرکے کوائف کی تصدیق کی گئی تو تمام کاغذات اور کارڈ جعلی نکلے ، جسکے بعد جعلی ایس ایس پی آپریشنز کو ویمن پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ۔۔۔

….

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں