ھارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید عوامی احتجاج؛ مظاہرے میں سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی۔جنرل سکریٹری فیاض علی رامے ۔راشد سعدی۔ملک اویس جمعیت علمائے اسلام۔عدنان چوہدری سجاد خان۔نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر عادل سلطان۔ملک بابر۔ملک زبیر۔حاجی یونس آفتاب۔سمیت سول سوسائٹی، انجمن تاجران، جناح پریس کلب ۔سٹی پریس کلب۔فرینڈز میڈیا گروپ۔پنجاب سٹی پریس کلب سمیت میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ہارون آباد اور اس کے گرد و نواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی بے جا اور خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبارِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ گھنٹوں جاری رہنے والی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں بیمار افراد، بچے اور خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔احتجاج میں تاجر تنظیموں، صحافیوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور واپڈا انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ہارون آباد میں غیر اعلانیہ و خود ساختہ لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کروایا جائے۔
13
ھارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید عوامی
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









