12

تیرے قدموں میں بکھر جانے کو جی چاہتا ہے آج تو پیار میں مر جانے کو جی چاہتا ہے

تیرے قدموں میں بکھر جانے کو جی چاہتا ہے
آج تو پیار میں مر جانے کو جی چاہتا ہے
سنگیتا پروین رضوی نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1969 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوہِ نور سے کیا۔ بعد ازاں 1970 کی دہائی میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث وہ پاکستانی سینما کی صفِ اول کی ہیروئنوں میں شامل ہوگئیں
صرف 18 برس کی عمر میں انہوں نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم سوسائٹی گرل 1976 پیش کی جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی اس کے بعد مٹھی بھر چاول تھوڑی سی بے وفائی کھلونا نکاح اور صرف تم ہی تو ہو جیسی یادگار فلموں کی
سنگیتا نے اپنے شاندار کیریئر میں 120 سے زائد فلموں میں اداکاری اور ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے فلم کے ساتھ ساتھ انہوں نے متعدد مقبول ٹیلی ویژن ڈراموں کی ہدایت کاری بھی کی
ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں انہیں فلم نکاح پر نگار ایوارڈ برائے بہترین ہدایت کار سے نوازا گیا جبکہ 2023 میں حکومتِ پاکستان نے انہیں فنونِ لطیفہ کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی سرفراز کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں